بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے اپنے خلاف کیے جانے والے فحش اور نازیبا تبصروں پر شدید ناراضی اور سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
زرین خان جو آن لائن ہراسانی سے پریشان نے انہوں نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ جب بھی آن لائن کوئی پوسٹ، تصویر، ویڈیو یا تجربات کے حوالے سے کوئی چیز شیئر کرتی ہیں تو اس پر صارفین کی جانب سے نامناسب اور فحش تبصرے کیے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’اتنا غرور کس چیز کا ہے‘، کترینہ کی زرین خان کو نظر انداز کرنے کی ویڈیو وائرل
اداکارہ نے سوال کیا کہ کیا میرے فالوورز کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوتا ہے؟ کوئی مجھے سمجھا سکتا ہے کہ یہ چکر کیا ہے؟ اور اگر آپ لوگوں کے ساتھ بھی یہ سب ہو رہا ہے تو پلیز مجھے کمنٹ میں ضرور بتائیں۔
View this post on Instagram
زرین خان کی پوسٹ پر ان کے مداحوں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے آن لائن ہراسانی اور بڑھتی بدتمیزی پر تشویش کا اظہار کیا اور ساتھ ہی بتایا کہ انہیں بھی ایسے ہی واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جبکہ کئی صارفین نے اداکارہ کو انسٹاگرام ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔
یہ بھی پڑھیں: پرستاروں نے فلم اسٹار زرین خان کا مذاق کیوں اُڑایا؟
زرین خان نے 2010 میں سلمان خان کی فلم ’ویر‘ سے کیریئر شروع کیا تھا۔ گزشتہ کئی برس میں انہوں نے کوئی میگا کاسٹ و میگا بجٹ فلمیں نہیں کیں اور انہیں زیادہ تر معاون کرداروں کی پیش کش کی جاتی ہے۔ وہ کافی عرصے سے کسی بالی ووڈ فلم میں دکھائی بھی نہیں دیں۔
زرین خان کو آخری بار میوزک ویڈیو ’عید ہو جائے گی‘ میں دیکھا گیا تھا، اس کے علاوہ ان کی مشہور فلموں میں ویر اور ہاؤس فل 2 شامل ہیں۔














