پرستاروں نے فلم اسٹار زرین خان کا مذاق کیوں اُڑایا؟

اتوار 21 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وڈ اداکارہ زرین خان نے اپنی جسامت اور بڑھے ہوئے وزن کے سبب پیش آنے والی مشکلات پر سے پردہ ہٹا دیا۔ کہا کہ جب فلم ’ویر‘ ریلیز ہوئی تو ’فیٹرینہ‘ کہہ کر میرا مذاق اڑایا گیا۔ میں نے اپنا وزن فلم کے لیے بڑھایا تھا کیوں کہ مجھے ایسا کہا گیا تھا۔

ممبئی مین جنم لینے والی زرین خان کا تعلق مسلمان، پٹھان خاندان سے ہے جنہوں نے فلم ’ویر‘ میں 18ویں صدی کی شہزادی ’یشودھارا‘ کا کردار نبھایا تھا۔ زرین خان ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں لیکن 2008 میں فلم ’ویر‘ کی شوٹنگ دیکھنے سیٹ پر پہنچیں جہاں انہیں سلمان خان نے دیکھ لیا اور 21برس کی زرین کو اپنی فلم میں کاسٹ کرلیا تھا۔

بھارتی میڈیا سے انٹرویو کے دوران اداکارہ نے اپنی جسامت کے حوالے سے پوچھے جانے پر کھل کر بات کی۔ ان سے پوچھا گیا کہ کیا کبھی آپ کی جسامت کی وجہ سے مذاق بھی اڑایا گیا؟ اداکارہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آپ تو ایسے سوال کر رہے ہیں جیسے آپ کو اس بارے میں کچھ معلوم ہی نہیں۔

زرین خان نے کہا کہ مجھے میری پہلی فلم سے ہی اپنی جسامت پر مذاق کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اپنا وزن فلم کے لیے بڑھایا تھا کیوں کہ مجھے ایسا کہا گیا تھا۔ ودیا بالن کی فلم ’ڈرٹی پکچر‘ ریلیز ہوئی جس میں انہوں نے وزن بڑھایا تھا اور لوگوں نے اسے قبول کیا۔ میں نے بھی ودیا کی طرح فلم کے لیے وزن بڑھایا لیکن میرا مذاق اڑایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں بہت مضبوط اعصاب کی مالک ہوں۔ ایک وقت تھا جب میرا وزن 100کلو ہوا کرتا تھا لیکن میں نے کبھی کسی کو اپنا مذاق اُڑانے کی اجازت نہیں دی۔ میں ایسی تھی کہ اگر کوئی میرے منہ پر مجھ سے بد تمیزی کرتا تو میں اس کا دماغ درست کر دیتی تھی لیکن اب تحمل مزاج ہوں، مجھے سمجھ میں آ گیا ہے کہ بالی وڈ میں ہر جمعے کو نئی فلم کی ریلیز کے ساتھ نظریات بھی بدل جاتے ہیں۔

زرین خان نے بتایا کہ ’ویر‘ میں میرے کپڑے کردار کے مطابق تھے، پھر میں نے اسی وزن کے ساتھ گلیمرس کپڑوں میں فلم ’ریڈی‘ میں گانے پر پرفارم کیا تو لوگوں نے کہا کہ یہ بہت اچھی لگ رہی ہے۔ تاہم اب میں یہ سب باتیں سنجیدہ نہیں لیتی۔ انہوں نے بتایا کہ خاندان کے لوگ پشتو بولتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لکی مروت میں پولیس کی بڑی کارروائی، خودکش بمبار سمیت فتنہ الخوارج کے 2 دہشتگرد ہلاک، ایک زخمی فرار

امریکی وسط مدتی انتخابات، ٹرمپ کا انتہا پسند بائیں بازو کو روکنے کا عزم

کیا پی ٹی آئی 28ویں آئینی ترمیم کی حمایت کر سکتی ہے، پشاور کے صحافی کیا کہتے ہیں؟

ملک و قوم کی حفاظت کرنے والے سیکیورٹی اداروں کے خلاف بات کرنا ماں کو گالی دینے کے مترادف ہے، جہاں آرا وٹو

گرین لینڈ کی پارلیمنٹ نے امریکا اور ڈنمارک کے ساتھ آرکٹک سیکیورٹی معاہدے کی منظوری دیدی

ویڈیو

کیا پی ٹی آئی 28ویں آئینی ترمیم کی حمایت کر سکتی ہے، پشاور کے صحافی کیا کہتے ہیں؟

پاک افغان مذاکرات کی کامیابی طالبان کے دہشتگردوں کے خلاف عملی اقدامات پر منحصر ہے، سابق سفیر ابرار حسین شاہ

ضلع ٹنڈو محمد خان میں بیڈ گورننس کی انتہا

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا