وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات، اسلام کے مثبت تشخص کے فروغ پر گفتگو

جمعرات 16 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے جمعرات کے روز وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

وزیراعظم نے سیکریٹری جنرل کو پاکستان آمد پر پرتپاک خیر مقدم کہا اور ان کی مدبرانہ قیادت کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سینیٹ سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات

انہوں نے کہا کہ مسلم ورلڈ لیگ عالمی سطح پر اسلام کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے اور مسلم دنیا کے مشترکہ مقاصد کی وکالت میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ مسلم ورلڈ لیگ مذاہب، عقائد اور تہذیبوں کے درمیان باہمی احترام اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔

انہوں نے اس سال مسلم ورلڈ لیگ کے تعاون سے مسلم دنیا کی خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام نہایت خوش آئند تھا۔

وزیراعظم نے یقین دلایا کہ پاکستان مستقبل میں اس نوعیت کی کانفرنسز کے انعقاد میں ہر ممکن تعاون کرے گا۔

مزید پڑھیں:انگلش فٹبال لیگ میں افطاری کے لیے وقفہ قابلِ ستائش اقدام ہے: سیکرٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ

ملاقات میں وزیراعظم نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے تاریخی اقدام

شہباز شریف نے غزہ امن معاہدے میں مسلم ممالک بالخصوص سعودی عرب کے شاندار کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ سعودی قیادت نے مظلوم فلسطینیوں کی آواز عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اٹھائی۔

سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے پاکستان میں پرتپاک استقبال اور شاندار میزبانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، اور پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

باعزت واپسی کا سلسلہ جاری، 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین وطن لوٹ گئے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ