آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

منگل 21 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 کسی کی آنکھوں میں روشنی کم بھی ہو لیکن اگر اس کا عزم پختہ ہو تو زندگی کے اندھیرے مٹ جاتے ہیں۔ حسن ابدال کی 17 سالہ خصوصی لڑکی اسرا نور اسی عزم و ہمت کی جیتی جاگتی مثال ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اے پی ایس اٹیک میں بیٹا کھونے والی باہمت بیوہ جو اسلام آباد میں پکوڑے بیچتی ہیں

اسرا نور کی ایک آنکھ کی بینائی مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے جب کہ دوسری میں صرف ایک فیصد روشنی باقی ہے لیکن یہ معمولی سی روشنی اس کے خوابوں کو روشن رکھنے کے لیے کافی ہے۔

بینائی کی کمزوری کے باوجود اسرا نور نے اپنے احساسات اور خیالات کو لفظوں میں ڈھالنے کا ہنر سیکھ لیا ہے۔ وہ شوقیہ طور پر سماجی اور فلاحی موضوعات پر آرٹیکلز لکھتی ہیں۔

اب تک وہ چھیپا فاؤنڈیشن اور دیگر موضوعات پر 3 آرٹیکلز لکھ چکی ہیں۔ اسرا کی تحریروں کی خاص بات یہ ہے کہ وہ اپنے موضوعات کو قرآن کی آیات سے جوڑتی ہیں جس سے اس کے الفاظ میں روحانی گہرائی پیدا ہوتی ہے۔

حافظہ قرآن اور باحوصلہ لکھاری

اسرا نور صرف ایک لکھاری نہیں بلکہ حافظہ قرآن بھی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ مجھے لکھنے کا شوق اس وقت پیدا ہوا جب میں نے دیکھا کہ لفظ دوسروں کے دلوں کو چھو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیے: بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے مردوں کے بیچ اونی کپڑوں کا اسٹال لگانے والی باہمت خاتون

انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میرے آرٹیکلز بڑے اخبارات اور ویب سائٹس پر شائع ہوں تاکہ لوگ جان سکیں کہ کمزوری کے باوجود بھی انسان اپنی منزل حاصل کر سکتا ہے۔

والدین کا فخر، معاشرے کے لیے مثال

اسرا کے والد دلدارحسین نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیٹی نے ہمیشہ ہمت دکھائی ہے اور ان کی بینائی کم ضرور ہے لیکن حوصلہ ان سب کے لیے روشنی کی مانند ہے۔

اسرا نور کی کہانی صرف ایک لڑکی کی نہیں بلکہ ان تمام لوگوں کی ہے جو جسمانی کمزوریوں کے باوجود حوصلے، عزم اور محنت سے زندگی کے اندھیروں کو شکست دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بلوچستان کی باہمت خاتون جنہوں نے اپنی معذوری کو کمزوری نہیں بنایا

آج اسرا نور اپنے قلم سے روشنی پھیلا رہی ہیں۔ انہوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ اگر نیت مضبوط ہو تو کمزوری طاقت بن جاتی ہے اور اندھیرا بھی روشنی میں بدل جاتا ہے۔ دیکھیے یہ ویڈیو رپورٹ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مجھے تم پسند نہیں ہو، شاید کبھی نہیں ہو گے! ٹرمپ کا آسٹریلوی سفیر کو دو ٹوک جواب

کیا تحریک لبیک کا احتجاج اسلامی تعلیمات کے مطابق ہوتا ہے؟

مودی کے دور میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں خوفناک اضافہ، مذہبی ہم آہنگی خطرے میں

 کرِسٹیانو رونالڈو کا بیٹا بھی پرتگال کی ٹیم میں شامل

لداخ میں بھارتی جبر میں اضافہ، اپنے حق کے لیے احتجاج کو روکنے کے لیے اقدامات میں مزید سختی

ویڈیو

کیا نواز شریف نے اپنا کردار محدود کرلیا؟

شہباز حکومت اور جی ایچ کیو میں بہترین کوآرڈینیشن ہے، ون پیج چلتا رہے گا، انوار الحق کاکڑ

پاکستان نے قطر اور ترکیہ کی ضمانت پر سیز فائر کیا، طالبان اب ٹھیک ہوجائیں گے، سابق سفیر طارق رشید

کالم / تجزیہ

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟

انسانیت کے خلاف جنگ