صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے نامزد سفیر شفقت علی خان نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔
صدر آصف علی زرداری نے شفقت علی خان کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے سفارتی تجربے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر آصف علی زرداری سے جرمن سفیر مس اینا لیپل کی ملاقات
صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات مشترکہ تاریخ، ثقافت اور عوامی رشتوں پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا پُل ہے۔
صدر زرداری نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان اور خطے کے امن کے لیے تعاون کو سراہا اور کہا کہ توانائی، انفراسٹرکچر، معدنیات اور آئی ٹی کے شعبوں میں اماراتی سرمایہ کاری سے دوطرفہ تعاون مزید مضبوط ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر آصف علی زرداری کا نئے تعینات غیر ملکی سفیروں کا خیرمقدم
انہوں نے امید ظاہر کی کہ نامزد سفیر شفقت علی خان دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔













