صدر آصف علی زرداری کا نئے تعینات غیر ملکی سفیروں کا خیرمقدم

پیر 28 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان میں مختلف ممالک کے نئے تعینات ہونے والے سفیروں کا خیرمقدم کیا ہے۔

پیر کے روز ڈیموکریٹک پیپلزریپبلک آف کوریا، جمہوریہ کرغزستان، جمہوریہ کینیا، جمہوریہ ترکیہ، جمہوریہ ازبکستان اور ریاست فلسطین کے سفیروں نے ایوان صدر میں ایک تقریب کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں، صدر آصف علی زرداری نے سفیروں سے اسناد وصول کیں۔

ڈیموکریٹک پیپلزریپبلک آف کوریا چوچانگ مین، جمہوریہ کرغزستان کے اوازبیک اتاخنوف نے صدر آصف علی زرداری کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔

جمہوریہ کینیا کے  پیٹر نجرومبوگو، جمہوریہ ترکی کے ڈاکٹرعرفان نذیروگلو، جمہوریہ ازبکستان کےعلیشیر توختے اور ریاست فلسطین کے زہیردرزید نے صدر مملکت کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔

صدر زرداری نے نئے سفیروں کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی اور ان کا پاکستان میں خیرمقدم کیا، صدر مملکت نے غیر ملکی سفرا کے ساتھ گفتگو میں پاکستان کے ساتھ باہمی فائدہ مند تعاون کو بڑھانے میں سفیروں کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں