پاکستان نے افغانستان کے سرحدی علاقوں میں دہشتگرد گروہ حافظ گل بہادر گروپ کے خلاف اہم فضائی کارروائیاں کیں جن میں گروپ کی اعلیٰ قیادت سمیت 100 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فتنۃ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن، صدر اور وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ فضائی حملے شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان کے ساتھ ملحقہ افغان سرحدی علاقوں میں کیے گئے۔
ان کارروائیوں میں خودکش حملہ آور بھی شامل تھے جنہیں سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ’خوارج‘ قرار دیا گیا ہے۔
گزشتہ 48 گھنٹوں میں دہشت گرد حملے
گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران افغانستان سے پاکستان پر متعدد دہشت گرد حملے کیے گئے جن کا سیکیورٹی فورسز نے مؤثر جواب دیا۔
مزید پڑھیے: فتنۃ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن، صدر اور وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
ان حملوں کے نتیجے میں 100 سے زائد دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔
شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ
جمعے کو شمالی وزیرستان میں گل بہادر گروپ کی جانب سے گاڑی میں نصب بم کرکے ایک خودکش حملہ کیا گیا جس میں پاک فوج کا ایک جوان شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائی
یہ کارروائیوں کی بنیاد مصدقہ انٹیلیجنس اطلاعات تھیں۔ ان کارروائیوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
مزید پڑھیں: پاک فوج کی مہمند میں کارروائی: افغان طالبان کی الخوارج کی تشکیل کی کوش ناکام، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
ان حملوں میں گل بہادر گروپ کی اعلیٰ قیادت بھی شامل ہے۔














