پاک فضائیہ کے آپریشن میں 3 افغان کرکٹرز سمیت 8 ہلاک، کابل نے سہ ملکی سیریز سے دستبرداری کا اعلان کر دیا

ہفتہ 18 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیکا میں پاکستان کی مبینہ فضائی کارروائی کے نتیجے میں 3 افغان کرکٹرز سمیت کم از کم 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے مطابق ہلاک ہونے والے کھلاڑیوں کی شناخت کبیر، صبغت اللہ اور ہارون کے نام سے ہوئی ہے۔

اے سی بی کا الزام اور مذمتی بیان

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے بیان میں کہا کہ یہ کھلاڑی ارگون سے شرنہ گئے تھے جہاں وہ ایک دوستانہ میچ میں حصہ لے رہے تھے۔ واپسی کے بعد ارگون میں ایک اجتماع کے دوران وہ پاکستان کے فضائی حملے کا شکار ہوگئے۔

سہ ملکی سیریز سے دستبرداری

واقعے کے بعد افغانستان نے پاکستان اور سری لنکا کے ساتھ اگلے ماہ شیڈول سہ ملکی سیریز سے بطور احتجاج دستبرداری کا اعلان کیا ہے

افغان کھلاڑیوں کا ردعمل

افغانستان کی ٹی 20 ٹیم کے کپتان راشد خان نے کہا کہ یہ سانحہ اُن نوجوان کھلاڑیوں کی جانیں لے گیا جو ایک دن اپنے ملک کی نمائندگی کے خواب دیکھ رہے تھے۔

پاک افغان سرحد پر کشیدگی میں اضافہ

افغان میڈیا کے مطابق پاکستان نے جمعہ کے روز پکتیکا کے ارگون اور برمل اضلاع میں فضائی کارروائیاں کیں، جن میں شہری جانی نقصان ہوا۔

کابل حکومت نے الزام لگایا ہے کہ یہ حملے دونوں ملکوں کے درمیان موجود نازک جنگ بندی کی خلاف ورزی ہیں۔

یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب دونوں ممالک کے درمیان 48 گھنٹے کی جنگ بندی نافذ تھی۔ پاکستانی حکام نے دوحہ میں جاری مذاکرات کے اختتام تک جنگ بندی میں توسیع کی درخواست کی تھی، جس پر افغان حکومت نے بظاہر اتفاق کیا ہے۔ دو طرفہ مذاکرات ہفتہ کے روز شروع ہونے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ