دوطرفہ فضائی مشق: پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کا دستہ آذربائیجان پہنچ گیا

اتوار 19 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کا ایک دستہ، جدید ترین جے ایف-17 تھنڈر بلاک تھری لڑاکا طیاروں اور ماہر فضائی و زمینی عملے کے ساتھ، دو طرفہ فضائی مشق ‘انڈس شیلڈ الفا’ میں شرکت کے لیے آذربائیجان پہنچ گیا ہے۔

پاکستانی لڑاکا طیاروں نے اپنی آپریشنل صلاحیت اور استقامت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان سے آذربائیجان تک بغیر رُکے پرواز مکمل کی، جس دوران ہوائی فضا میں ایندھن کی فراہمی کا پیچیدہ عمل بخوبی انجام دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیشی افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر کی ایئر چیف سے ملاقات، جے ایف 17 تھنڈر طیاریوں میں اظہار دلچسپی

یہ فضائی ری فیولنگ آپریشن پی اے ایف کے اپنے آئی ایل-78 ٹینکر طیارے کے ذریعے انتہائی مہارت سے مکمل کیا گیا، جس سے پاکستانی فضائیہ کے طیاروں کی طویل فاصلے تک کارروائی کی صلاحیت اور عملے کی پیشہ ورانہ مہارت کا بھرپور اظہار ہوا۔

مشق ‘انڈس شیلڈ الفا’  کا مقصد دونوں برادر فضائی افواج کے درمیان باہمی سمجھ بوجھ، حکمتِ عملی میں ہم آہنگی اور اشتراکی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔ اس مشق میں جدید فضائی جنگی حربوں، مشترکہ منصوبہ بندی اور آپریشنل عمل کو موجودہ ٹیکنالوجی اور بدلتی فضائی قوت کے تناظر میں پرکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کی آذربائیجان کو جے ایف-17 بلاک تھری لڑاکا طیاروں کی فروخت

یہ مشق دونوں ممالک کی افواج کے لیے آپریشنل تجربات کے تبادلے اور ابھرتے ہوئے فضائی دفاعی چیلنجز کے مقابلے میں مشترکہ ردعمل کی حکمت عملیوں کو مضبوط بنانے کا ایک اہم موقع فراہم کرے گی۔

پاک فضائیہ کی اس مشق میں شمولیت علاقائی استحکام اور عالمی عسکری تعاون کے فروغ کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ پاکستانی فضائیہ کے اس عزم کا بھی اظہار ہے کہ وہ جدید جنگی تقاضوں کے مطابق اپنی صلاحیتوں کو مسلسل بہتر بناتی رہے گی اور فضائی آپریشنز کے ہر شعبے میں اپنی روایتی برتری برقرار رکھے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟