پاکستان کی آذربائیجان کو جے ایف-17 بلاک تھری لڑاکا طیاروں کی فروخت

جمعہ 27 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان عسکری معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت پاکستان آذربائیجان کو فضائی قوت میں اضافے کے لیے جے ایف-17 بلاک تھری لڑاکا طیارے فروخت کرے گا۔

پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری بیان کے مطابق، دوست ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے لیے پاکستان نے آذربائیجان کی فضائی طاقت کو بڑھانے کے لیے جے ایف-17 بلاک تھری لڑاکا طیاروں کی فروخت کے معاہدے پر حال ہی میں دستخط کیے  تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کے تھنڈر طیاروں کی بین الاقوامی فضائی مشق ’برائٹ اسٹار‘ میں شرکت

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کو حالیہ دورہ پاکستان کے دوران جے ایف-17 بلاک تھری لڑاکا طیاروں کی جنگی صلاحیتوں اور دیگر مقاصد کے لیے اس کے استعمال سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ صدر الہام علیوف کے دورے کے بعد حکومت آذربائیجان کی درخواست پر پاکستان نے پاک فضائیہ کا ایک دستہ باکو میں ADEX-2024 میں شرکت کے لیے بھیجا جس میں پاک فضائیہ نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور جے ایف-17 تھنڈر بلاک-تھری کی نمائش بھی کی۔

باکو میں تعیناتی کا حکم ملنے کے بعد جے ایف-17 نے پی اے ایف ملٹی رول ٹینکر ٹرانسپورٹ (ایم آر ٹی ٹی) طیارے سے آذربائیجان کے لیے ایئر ٹو ایئر فیولنگ بھی انجام دے کر طویل فاصلے تک پہنچنے کی صلاحیت کا مظاہرہ بھی کیا۔ صدر الہام علیوف نے جے ایف-17 تھنڈر بلاک تھری کی نمائش کا دورہ کرنے کے بعد جے ایف-17 تھنڈر کی جانب سے فضائی مظاہرے کا مشاہدہ بھی کیا جس میں پاک فضائیہ کے پائلٹس نے بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتیں دکھاتے ہوئے طیارے کی تیزرفتاری اور دشمن سے نمٹنے کی صلاحیت کا شاندار مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کثیر الملکی فضائی مشقوں میں شرکت کے بعد پاک فضائیہ کا دستہ واپس وطن پہنچ گیا

جے ایف-17 تھنڈر بلاک تھری ایک AESA ریڈار اور لانگ رینج BVR سے لیس 4.5 جنریشن کا ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے جو عصری فضائی طاقت فراہم کرتے ہوئے جنگی مشن سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور آذربائیجان کے بیڑے میں اس کی شمولیت سے اس کی قومی سلامتی کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ آذربائیجان کے صدر نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ حمایت دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ عسکری تعاون کو مضبوط، دفاعی تعاون کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!