راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچز کے دوران جڑواں شہروں کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری

اتوار 19 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

20 اکتوبر سے 29 اکتوبر 2025 تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچز کے دوران خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم تک کرکٹ ٹیموں کی آمدورفت کے دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس کے 310 افسران و جوان ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے تعینات ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں سڑکوں اور ٹریفک کی کیا صورتحال ہے؟ ٹریفک پولیس نے بتا دیا

ترجمان کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لیے متبادل راستوں کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ مارگلہ روڈ سے کھنہ کی جانب سفر کرنے والے فیصل ایونیو، بلیو ایریا، کلب روڈ اور لہتراڑ روڈ استعمال کریں۔ سیکٹرز جی نائن، جی ٹین، جی الیون اور ترنول جانے والے شہری فیصل ایونیو سے ایف ٹین روڈ اختیار کریں۔

راولپنڈی صدر سے اسلام آباد آنے والے پشاور موڑ کے ذریعے سری نگر ہائی وے استعمال کریں، جبکہ آئی جے پی روڈ سے آنے والے سبزی منڈی روڈ سے سفر کریں۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران سروس روڈز پر شہریوں کی رہنمائی کے لیے موجود رہیں گے۔ ترجمان نے خبردار کیا کہ ٹیموں کی موومنٹ کے دوران خصوصاً صبح کے دفتری اوقات، اسکول اوقات اور شام کے رش کے اوقات میں ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: راولپنڈی میں کونسی سڑکیں بند اور کونسی کھلی ہیں؟ ٹریفک پولیس نے تفصیلات بتا دیں

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سفر کے لیے اضافی وقت نکالیں، تحمل کا مظاہرہ کریں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔ اسلام آباد پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ٹریفک کی تازہ صورتحال سے آگاہی کے لیے شہری اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پیجز اور ایف ایم ریڈیو 92.4 سے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہری پکار 15 یا ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان میں پہلی بار بغیر ڈرائیور کے کار کی کامیاب ٹیسٹ ڈرائیو

پاکستان مخالف پروپیگنڈا پھیلانے پر بالی ووڈ فلم ’دھُرندھر‘ کو بڑا دھچکا

عمران خان اور ان کی اہلیہ مسلسل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے، سہیل آفریدی

سپریم کورٹ کے استقبالیہ پر دل کا دورہ، راولپنڈی کے رہائشی عابد حسین چل بسا

بالی ووڈ فلم ’دھُرندھر‘ کی باکس آفس پر دھوم، 7 دنوں میں کتنے کروڑ کمائے؟

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں