سعودی عرب کے خطے جازان میں روایتی لباس کی زبان کی طرح اگلی نسل کو منتقلی

پیر 20 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے خطے جازان میں روایتی لباس محض کپڑا یا دھاگہ نہیں بلکہ ایک زندہ یادگار ہے جو اس سرزمین اور اس کے باسیوں کی کہانی سناتا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے روایتی ملبوسات رنگوں، نقش و نگار اور ثقافتی جزئیات سے بھرپور ہیں، جو نہ صرف معاشرتی جڑوں کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ قومی ورثے اور شناخت کا اظہار بھی ہیں۔

جازان کے علاقے میں روایتی لباس ایک ثقافتی زبان کے طور پر نسل در نسل فخر اور وابستگی کا پیغام منتقل کرتا ہے۔

مردوں کے ملبوسات وقار کی علامت سمجھے جاتے ہیں، جن میں استعمال ہونے والے کپڑے مقامی موسم اور ماحول کے مطابق چُنے جاتے ہیں۔ پہاڑی علاقوں میں موٹے کاٹن کے لباس سردی سے بچاؤ فراہم کرتے ہیں، جب کہ ساحلی علاقوں میں ہلکے کپڑے گرمی اور نمی میں راحت دیتے ہیں۔

خواتین کا لباس حسن، رنگ اور علامتوں کا مجموعہ ہوتا ہے، جس کے ڈیزائن روزمرہ پہننے اور تہواروں کے مواقع کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں۔ ان کے ملبوسات میں قدرت کے رنگ جھلکتے ہیں۔ پہاڑوں کا سبز، سمندر کا نیلا اور ریت کا سنہری رنگ جو عورتوں کے اپنے ماحول سے گہرے تعلق کی عکاسی کرتے ہیں۔

جدید فیشن کے بڑھتے ہوئے رجحان کے باوجود جازان کے لوگ آج بھی اپنے روایتی لباس کو روزمرہ زندگی اور سماجی تقریبات میں فخر کے ساتھ پہنتے ہیں۔

نوجوان ڈیزائنرز اور دستکار اب اس ثقافتی ورثے کو سعودی وژن 2030 کے مطابق جدید انداز میں زندہ کر رہے ہیں۔ وہ روایتی اور جدید طرز کے حسین امتزاج کے ذریعے جازان کے لباس کو ماضی اور حال کے درمیان ایک خوبصورت پل بنا رہے ہیں جو نہ صرف شناخت کا مظہر ہے بلکہ مستقبل کی سمت بھی متعین کررہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپر ٹیکس: عدالتی فیصلے کے بعد ایف بی آر متحرک، خسارہ کم کرنے کا تیز رفتار منصوبہ تیار کرلیا

بلوچستان حکومت نے محکمہ مذہبی امور ختم کرنے کی منظوری دیدی

آن لائن کپڑوں کی جگہ آٹے کی بوری، حیران و پریشان شہری عدالت پہنچ گیا

بالی ووڈ میں فطری خوبصورتی کی واحد مثال کون؟ فرح خان کا چونکا دینے والا بیان

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار طیارہ حادثے میں ہلاک

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟