ٹی ایل پی کو فنانس کرنے والے 3 ہزار 800 افراد کا سراغ لگا لیا، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری

منگل 21 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبائی وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو فنانس کرنے والے نیشنل اور انٹرنیشنل سطح کے 3 ہزار 8 سو افراد کا سراغ لگا لیا گیا ہے، جن میں بڑے بڑے نام، پڑھے لکھے اور مہذب لوگ شامل ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ فنانسرز کے اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں اور ان کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات درج کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: ٹی ایل پی نے مجھے ریپ اور قتل کی دھمکیاں دیں، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کے گھر سے سونا، چاندی، برانڈیڈ گھڑیاں، کنگن، ہار، انگوٹھیاں اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔ ان کے مطابق اسلام کے نام پر لاکھوں روپے چندے کی صورت میں اکٹھے کیے گئے۔

صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ خادم حسین رضوی کی قبر کو منتقل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم قبر کے نام پر چندہ اکٹھا نہیں کرنے دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے ٹی ایل پی کے زیر انتظام 130 مساجد اپنے کنٹرول میں لے لی ہیں، مگر کوئی مسجد مسمار نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں: پنجاب کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی منظوری دے دی

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ تحریک لبیک نے ایک علیحدہ سیل قائم کر رکھا تھا جو مخالفین کو دھمکیاں دیتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مذہب امن کا پیغام دیتا ہے، لیکن انہوں نے اسلام، فلسطین اور غزہ کے نام پر تشدد کو فروغ دیا۔

انہوں نے والدین اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ جو لوگ مقدس ہستیوں کے نام پر اپنے مالی یا سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں، ان کے دھوکے میں نہ آئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی تو کابینہ کی تشکیل کیسے ہوگی؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا

پاکستان میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 30 تک پہنچ گئی

مریم نواز کا ایک اور سنگ میل، موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا افتتاح

فرانس چوری شدہ شاہی زیورات کی تلاش میں سرگراں، اب وہ انمول خزانہ کس حال میں ہوگا؟

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے دیوالی پر 1400 ہندو خاندانوں میں تحائف تقسیم

ویڈیو

پی ایس ایل 2026 میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا امکان، کونسے شہر زیر غور؟

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

وطن واپسی کے 2 سال، کیا نواز شریف کی سیاسی زندگی اب جاتی عمرہ تک محدود ہوگئی ہے؟

کالم / تجزیہ

افغانوں کو نہیں، بُرے کو بُرا کہیں

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟