39 سالہ ڈیبیوٹنٹ آصف آفریدی کی 5 وکٹیں، جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی پوزیشن مضبوط

بدھ 22 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے 39 سالہ اسپنر آصف آفریدی نے اپنے ٹیسٹ ڈیبیو پر شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کر لیں، جس سے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہو گئی۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم تیسرے دن اپنی پہلی اننگز میں 227 رنز پر 7 وکٹوں کے نقصان پر کھیل رہی ہے، اور وہ اب بھی پاکستان کے 333 رنز کے جواب میں 106 رنز سے پیچھے ہے۔

مزید پڑھیں: ’یہ 38 سالہ آصف آفریدی کون ہے؟‘، دورہ جنوبی افریقہ کے لیے منتخب ٹیم پر سابق کھلاڑیوں کی تنقید

آصف آفریدی نے انتہائی نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے صرف 35 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ ان کی شکار ہونے والوں میں کپتان ایڈن مارکرم (32)، ڈیوالڈ بریوس (0)، کائل ویریاین (10)، ٹونی ڈی زورزی (55) اور سائمن ہارمر (2) شامل تھے۔

آصف آفریدی نے طویل انتظار کے بعد ڈیبیو پر اپنی کارکردگی سے شائقین کے دل جیت لیے

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور ساجد خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستانی بیٹنگ لائن نے شان مسعود (87)، عبداللہ شفیق (57)، سعود شکیل (66) اور سلمان آغا (45) کی بدولت 333 رنز بنائے، جبکہ جنوبی افریقہ کی طرف سے کیشو مہاراج نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں: ٹیسٹ کرکٹ میں شاہین آفریدی کی 100 وکٹیں، عمران خان کا ریکارڈ برابر

آصف آفریدی، جنہیں پاکستان کرکٹ میں طویل انتظار کے بعد موقع ملا، نے ڈیبیو پر اپنی کارکردگی سے شائقین کے دل جیت لیے۔ ان کی نپی تلی اسپن بولنگ نے جنوبی افریقی بیٹنگ لائن کو سخت مشکلات میں ڈال دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہاکی نیشنز کپ 2026: پاکستان انڈر 21 کی بیلاروس کو 1-4 سے شکست، ٹورنامنٹ میں پہلی شاندار فتح

پاک انگلینڈ میچ کے دوران عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو بڑی غلطی ہے، اسپورٹس صحافیوں کا ردعمل

بھارتی جیلوں سے رہائی کے بعد 25 پاکستانی ماہی گیر واہگہ بارڈر کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے

خیبرپختونخوا: امن کمیٹی کے نام پر دہشتگرد سرگرمیاں، جنوبی اضلاع میں شہری عدم تحفظ کا شکار

سانحہ پمز، بچوں کو کیوں نہ بچایا جا سکا؟، تحقیقاتی کمیٹی نے 11 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری کردی

ویڈیو

پاک انگلینڈ میچ کے دوران عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو بڑی غلطی ہے، اسپورٹس صحافیوں کا ردعمل

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں