سپریم کورٹ نے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

جمعرات 18 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے’ گوادرکو حق دو تحریک‘ کے سربراہ  مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا، سپریم کورٹ نے مولانا ہدایت الرحمٰن کی ضمانت 3 لاکھ کے 2 ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔

مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کی ضمانت سے متعلق جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

 سماعت کے دوران جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کہ احاطہ عدالت سے گرفتاری کو چیلنج کیوں نہیں کیا گیا، جس پر مولانا کے وکیل کامران مرتضیٰ نے کہا کہ موکل دسمبر 2022 سے جیل میں ہے، اس وقت سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ نہیں آیا تھا کی عدالتی احاطہ سے گرفتاری غیر قانونی ہوگی۔

دوسری جانب سرکاری وکیل نےعدالت کو کہا کہ مرکزی ملزم ماجد جوہر کے جوڈیشل ہونے تک ہدایت الرحمان کو ضمانت نہ دی جائے، جس پر جسٹس محمد علی مظہر نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہدایت الرحمٰن پر صرف الزام ہے کہ انہوں نے پولیس اہلکار کے قتل پر اکسایا ہے۔ جس کے بعد عدالت نے مولانا ہدایت الرحمٰن کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

مقدمہ کی کارروائی کے بعد امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا ہدایت الرحمن کیضمانت پر عدالت کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہدایت الرحمٰن جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکریٹری ہیں۔ سپریم کورٹ نے مولانا ہدایت الرحمٰن کی گرفتاری کو ہر لحاظ سے غیر قانونی قرار دیا ہے۔ گوادر کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کرپشن فری پاکستان کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے،  نواز شریف کو پانامہ میں سزا نہیں ہوئی بلکہ دوبئی میں کمپنی کی وجہ سے ہوئی، ہم نے ہی سپریم کورٹ میں درخواست دی تھی کہ پانامہ میں جن 436 لوگوں کے نام ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

’عوام کو موقع اور حق دیا جائے کہ اپنی قیادت خود منتخب کریں‘

واضح رہے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو قتل کے الزام میں 27 دسمبر 2022 کو گوادر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل