سعودی صنعتی ترقیاتی فنڈ کے زیر اہتمام انڈسٹری ہیکاتھون کے چوتھے ایڈیشن کا تربیتی کیمپ جمعرات 23 اکتوبر سے شروع ہوگا جو ہفتے کے روز تک جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ’بری پل‘ ریل منصوبہ: سعودی وژن 2030 کے اہداف میں اہم سنگ میل
اس کیمپ کا مقصد شرکا کو اپنی تخلیقی سوچ کو عملی اور جدید صنعتی حلوں میں تبدیل کرنے کے قابل بنانا ہے تاکہ مملکت کے صنعتی و اختراعی اہداف کو فروغ دیا جا سکے۔
تربیتی کیمپ میں 229 امیدوار 60 ٹیموں کی صورت میں حصہ لیں گے۔ اس سال کے ہیکاتھون میں 4 مرکزی موضوعات ڈیزائن، پیداوار، پائیداری اور خودکار نظام (آٹومیشن) شامل ہیں۔
کیمپ میں مینوفیکچرنگ لیب اور آئیڈیاز فیکٹری جیسے عملی سرگرمیاں بھی شامل ہیں جہاں شرکا اپنی تخلیقات کو آزما سکیں گے اور نئے ماڈلز تیار کریں گے۔
اس کے علاوہ متعدد ورکشاپس اور تربیتی سیشنز بھی ہوں گے جن کا مقصد ٹیم ورک اور اختراعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا ہے۔
ہیکاتھون کا فائنل مرحلہ ہفتہ 25 اکتوبر کو ہوگا جس میں فاتح ٹیموں کا اعلان اور انڈسٹری ہیکاتھون ایکسپو کا انعقاد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیے: سعودی عرب کو 12 لاکھ پاکستانیوں کی ضرورت: کن شعبوں میں نوکریوں کے مواقع موجود ہیں؟
تقریب میں وزیر صنعت ومعدنی وسائل بندر بن ابراہیم الخریف خصوصی شرکت کریں گے۔ کل انعامات کی مالیت 17 لاکھ ریال سے زیادہ ہے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب کے سالم الدوسری پھر ایشیا کے بہترین فٹبالر بن گئے
یہ پروگرام بینک الریاض، سپکیم، جامعہ شاہ عبداللہ برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور شہرہ آفاق ادارہ کنگ عبدالعزیز سٹی فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اشتراک اور کمپنی معادن کی پلاٹینم اسپانسرشپ کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے۔














