اپنی ہی موت کی جھوٹی اطلاع ، آخری کیوں؟

اتوار 29 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برازیل سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے عجیب و غریب اقدام نے اس کے خاندان والوں اور دوستوں کو شدید ناراض کردیا۔

60 سالہ بلٹازار لیموز نے اپنی موت کے حوالے سے جھوٹی اطلاع دلوائی تاکہ وہ یہ دیکھ سکے کہ اس کی آخری رسومات اور جنازے میں کون کون شریک ہوا۔

بلٹازار لیموز جو ایونٹ اور رسومات منعقد کرنے کے شعبے سے وابستہ ہے اور اسے ایسی تقریبات کے انعقاد میں مہارت حاصل ہے۔ وہ اب تک جنازوں کی سیکڑوں رسومات کا انعقاد کرچکا ہے۔

اس کے مطابق ان میں سے بعض جنازوں میں صرف دو افراد شریک ہوئے جبکہ دیگر میں 500 تک بھی شامل ہوئے۔

حال ہی میں اس کے ذہن میں یہ خیال آیا کہ کیوں نہ وہ جائزہ لے کہ اگر وہ مرجائے تو اس کی آخری رسومات میں خاندان اور دوستوں میں سے کتنے لوگ شریک ہوئے۔

لہٰذا اس نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنی موت کی جھوٹی اطلاع دلوائے گا تاکہ آخری رسومات میں شریک لوگوں کو دیکھ سکے۔

جس کے بعد 10 جنوری کو کسی نے سوشل میڈیا پر یہ پوسٹ شیئر کی کہ نہایت افسوس کے ساتھ یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ بلٹازار لیموز اب ہم میں نہیں رہے۔

جس کے بعد مزید اطلاعات آنا شروع ہوئیں جس میں ایک تصویر کے ساتھ یہ بھی تحریر بھی شامل تھی کہ وہ ساؤ پاؤلو کے ایک اسپتال میں ایڈمٹ رہے۔ اس کا خاندان تو سخت حیران و پریشان ہوگیا۔ جس پر اس کا ایک بھتیجا مذکورہ اسپتال گیا لیکن وہاں کے اسٹاف کے پاس اس کا کوئی ریکارڈ موجود نہ تھا۔

جب تعزیت کا سلسلہ شروع ہوا اور لوگوں نے موت کی وجہ معلوم کرنا شروع کی تو کسی کے پاس کوئی معلومات نہ تھیں۔

18 جنوری کو جب اس کے خاندان والے اور دوست ایک چرچ میں جمع ہوئے تو جنازہ رکھنے کی جگہ سے اس کی آواز آنے لگی جس پر دوست احباب یہ سمجھے کہ اس کی آواز کی ریکارڈنگ ہے، لیکن پھر وہ اچانک سامنے آگیا جس پر وہاں موجود لوگ حیران و پریشان ہوگئے، جس پر بلٹازار لیموز نے خود ساری بات بتائی۔ تاہم وہاں موجود لوگوں نے اسے خوب برا بھلا کہا اور اس کے اس عمل پر ناراضی کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال ناکام، فائرنگ اور رکاوٹوں سے 2 افراد جاں بحق

وزیرستان میں تجارتی سرگرمیاں بحال، انگور اڈہ بارڈر 2 سال بعد کھل گیا

الیکشن کمیشن کا پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد میں تاخیر پر شدید مایوسی کا اظہار

اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا آغاز، افتتاحی میچ میں بھارت اور سری لنکا مدمقابل

ویڈیو

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

9 ٹرینوں کا اوپن آکشن اور نئی ریل گاڑیوں کا منصوبہ بھی، ریلویز کا مستقبل کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ