ہارورڈ یونیورسٹی میں سیاہ فام اور ہسپانوی طلبا کی شرح میں کمی، ایشیائی طلبا کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

جمعرات 23 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف امریکی یونیورسٹی ہارورڈ کے انڈرگریجویٹ اسکول میں 2029 کے داخلے کے لیے ہسپانوی اور سیاہ فام طلبا کی تعداد میں کمی جبکہ ایشیائی طلبا کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ہارورڈ کے انڈرگریجویٹ اسکول کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ 2029ء کی کلاس میں سیاہ فام طلبا کا 11.5 فیصد جبکہ ہسپانوی طلبا کا تناسب 11 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہارورڈ یونیورسٹی نے فنڈز منجمد کیے جانے پر امریکی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کردیا

میساچوسٹس میں قائم ہارورڈ کالج کے مطابق، مذکورہ تعلیمی سال کے لیے ایشیائی نژاد امریکی طلبا کا تناسب 41 فیصد ہے۔

تاہم یونیورسٹی نے سفید فام طلبا کے اعداد و شمار جاری نہیں کیے۔

یہ اعداد و شمار امریکی سپریم کورٹ کے اُس فیصلے کے بعد جاری کیے گئے ہیں جس میں عدالت نے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ’افرمیٹو ایکشن‘ یعنی نسلی ترجیح پر مبنی داخلہ پالیسی کو کالعدم قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں: امریکی عدالت نے فلسطین کے حامی اساتذہ و طلبہ کی ملک بدری کو خلاف آئین قرار دیدیا

سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل ہارورڈ میں سیاہ فام طلبا کی شرح تقریباً 18 فیصد تھی۔ تاہم فیصلے کے بعد ہسپانوی طلبا کی تعداد میں کچھ اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق، ہارورڈ کی 2029 کی کلاس کے تقریباً 21 فیصد طلبا فیڈرل پیل گرانٹس کے اہل ہیں، جبکہ 45 فیصد طلبا ٹیوشن فیس سے مکمل طور پر مستثنیٰ ہیں۔

دوسری جانب 26 فیصد طلبا کو مکمل طور پر مفت تعلیم دی جا رہی ہے۔

اس سال کے اوائل میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ تعلیم کو ہدایت دی تھی کہ وہ وفاقی فنڈ حاصل کرنے والے تعلیمی اداروں کو مطلع کرے کہ وہ اسکولوں سے متعلق پالیسیوں میں ’افرمیٹو ایکشن‘ کے اصولوں کا خاتمہ کریں۔

مزید پڑھیں: اسرائیل مخالف احتجاج، کیسے امریکی یونیورسٹیوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے؟

دوسری جانب، ییل یونیورسٹی کے پروفیسر اور ’افرمیٹو ایکشن‘ کی تاریخ کے ماہر جَسٹن ڈرائیور نے اس رجحان کو ’سپریم کورٹ کے تباہ کن فیصلے‘ کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

’مجھے خدشہ ہے کہ ہارورڈ میں گزشتہ 2 برسوں کے دوران طلبا کی نسلی تنوع میں کمی امریکی اعلیٰ تعلیم کے مستقبل کی ایک غیر خوشگوار جھلک پیش کر رہی ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعظم سے ملاقات اور مذاکرات کے دعوے کی تردید کر دی

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں فوری جنگ بندی پر اتفاق

زمین کے اندر چھپا پانی، وہ راز جس نے دنیا کو عالمگیر آگ سے بچایا

ڈھاکا ایئرپورٹ: دھند کے باعث پروازوں کا نظام متاثر، متعدد بین الاقوامی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل

محترمہ بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی، گڑھی خدا بخش میں بھٹو اور زرداری خاندان کی حاضری

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی