فرانس کے شاہی زیورات کی چوری، جرمن کمپنی کے وارے نیارے ہوگئے!

جمعہ 24 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فرانس کے مشہور لوور میوزیم سے ہونے والی شاہی خاندان کے زیورات کی چوری نے جرمنی کی کمپنی کو عالمی شہرت بخش دی۔

یہ بھی پڑھیں: فرانس: چوری ہونے والے شاہی زیورات کی مالیت کا تخمینہ لگا لیا گیا، چور تاحال آزاد

بی بی سی کے مطابق وہ ’باکر‘ نامی ایک لفٹ بنانے والی کمپنی ہے جس کو اس واقعے سےغیر متوقع طور پر عالمی شہرت بخش دی۔

’بلیسنگ ان ڈسگائس‘، کمپنی کے مزے آ گئے!

مذکورہ جرمن کمپنی کا نام تب سامنے آیا جب چوروں نے لوو میوزیم کے اندر داخل ہونے کے لیے اسی کمپنی کی تیار کردہ ایک گاڑی پر نصب ایک سیڑھی کا استعمال کیا۔

اس واقعے کے بعد کمپنی نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک دلچسپ اور وائرل اشتہاری مہم شروع کر دی۔ کمپنی نے سوشل میڈیا پر وہ تصویر شیئر کی جس میں ان کی’گیلری آف اپولو‘ نامی لفٹ بالکونی تک پہنچتی نظر آ رہی ہے۔ یہ وہی جگہ ہے جہاں بے حد قیمتی تاریخی زیورات رکھے گئے تھے۔

’ان کا مذاق ٹھہرا۔۔۔‘

تصویر کے نیچے ایک پرکشش نعرہ درج تھا کہ جب رفتار اہم ہو تو باکر کمپنی کی ایجیلو فرنیچرلفٹ آپ کے خزانے کو 400 کلوگرام تک وزن کے ساتھ 42 میٹر فی منٹ کی رفتار سے منتقل کروادیتی ہے اور وہ بھی انتہائی خاموشی سے، 230V  الیکٹرک موٹر کی بدولت۔

مزید پڑھیے: فرانس چوری شدہ شاہی زیورات کی تلاش میں سرگرداں، اب وہ انمول خزانہ کس حال میں ہوگا؟

کمپنی کی مارکیٹنگ سربراہ جولیا شارواٹز نے بتایا کہ جب انہوں نے اپنے شوہر اور کمپنی کے سی ای او الیگزینڈر باکر کے ساتھ لفٹ کی وہ تصویر دیکھی تو وہ حیران رہ گئے۔

جولیا نے کہا کہ ’ہم نے سوچا، اوہ خُدا! یہ تو ایک مجرمانہ حرکت ہے اور ہمارے آلے کو غلط مقصد کے لیے استعمال کیا گیا ہے لیکن جب معلوم ہوا کہ کوئی زخمی نہیں ہوا تو ہم نے اس واقعے پر ہلکے پھلکے انداز میں کچھ نعرے بنانے شروع کر دیے۔

کمپنی کی مارکیٹنگ سربراہ نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے عملے، کاروباری ساتھیوں اور گاہکوں سے بے شمار پیغامات ملے تب ہمیں لگا کہ اس غیر متوقع موقع کو مثبت انداز میں استعمال کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: پیرس: لوور میوزیم سے تاریخی تاج و جواہرات چوری، چوروں نے 7 منٹ میں واردات مکمل کی

واضح رہے کہ چوروں نے19 اکتوبر کو باکر کی مشہور ایجیلو فرنیچر لفٹ کے ذریعے میوزیم میں داخل ہو کر چند منٹوں میں 88 ملین یورو (76 ملین پاؤنڈ) مالیت کے نیپولین دور کے جواہرات چرا لیے اور بغیر پکڑے فرار ہو گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی فلم فورم 2025: ریاض میں تیسرے ایڈیشن کا آغاز

بھارت میں آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے ساتھ نازیبا حرکت کا مرتکب شخص گرفتار

پاک فوج پوری قوم کے تعاون سے ہر خطرے کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ، ڈی جی آئی ایس پی آر

روسی تیل خریدنے پر پابندیاں، ریلائنس انڈسٹریز کا معاہدوں پر ازسرِنو غور

خواتین جم کرتے کیا غلطیاں کرتی ہیں؟ تمنا بھاٹیا کے کوچ نے بتا دیا

ویڈیو

سعودی فلم فورم 2025: ریاض میں تیسرے ایڈیشن کا آغاز

سعودی عرب میں پاکستانی طلبا کے لیے کونسی اسکالرشپس دستیاب ہیں؟

کراچی میں کتنے کیمرے لگے ہیں، اگر کیمروں نے کام کرنا چھوڑ دیا تو چالان کیسے ہوگا؟

کالم / تجزیہ

سوات کا فرمان علی خان جس نے جدہ میں اپنی جان دے کر 14 زندگیاں بچائیں

پولیس افسران کی خودکشی: اسباب، محرکات، سدباب

آو کہ کوئی خواب بُنیں کل کے واسطے