ایمیزون نے ڈرائیورز کے لیے اے آئی اسمارٹ چشمے متعارف کرا دیے

جمعہ 24 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایمیزون نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے مزین اسمارٹ چشموں کا نیا پروٹو ٹائپ متعارف کرایا ہے جو خاص طور پر کمپنی کے ڈلیوری ڈرائیورز کے لیے تیار کیا گیا ہے اور جس سے ڈلیوری کے عمل کو تیز، محفوظ اور زیادہ مؤثر بنایا جاسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اے آئی چشمے نابینا افراد کی آنکھیں بن گئے، جانیے استفادہ کرنے والے کیا کہتے ہیں؟

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ایمیزون کا کہنا ہے کہ امیلیا نامی یہ اسمارٹ چشمے ایک کیمرا اور بلٹ اِن ڈسپلے سے لیس ہیں جبکہ یہ ایک خاص ویس کوٹ کے ساتھ منسلک ہوتے ہیں جس پر موجود بٹن دبانے سے ڈرائیور اپنی ڈلیوری کی تصاویر لے سکتے ہیں۔

کمپنی کی نائب صدر برائے ٹرانسپورٹیشن بیریل ٹومے نے سیلیکان ویلی میں لانچ ایونٹ کے دوران کہا کہ ہم یہ چشمے ملک بھر میں درجنوں ڈلیوری پارٹنرز اور سینکڑوں ڈرائیورز کے ساتھ مختلف مقامات پر آزما رہے ہیں۔

بیریل ٹومے کے مطابق ڈرائیورز ان چشموں کے ذریعے حقیقی ڈلیوریاں انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اسے خاص طور پر اس مقصد کے لیے ڈیزائن کیا ہے اور اس کی ایک مخصوص ایپلیکیشن ہے۔

ایمیزون اس وقت یہ ٹیکنالوجی تجرباتی مرحلے میں رکھے ہوئے ہے تاہم کمپنی کا منصوبہ ہے کہ اسے سب سے پہلے شمالی امریکا میں اور بعد ازاں دنیا بھر میں اپنے ڈرائیورز کے لیے متعارف کرایا جائے۔

کیا یہ چشمے عام صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوں گے؟

ایک سوال کے جواب میں بیریل ٹومے نے اس امکان کو رد نہیں کیا کہ مستقبل میں یہ چشمے عام صارفین کے لیے بھی دستیاب ہو سکتے ہیں۔

روبوٹک بازو اور اے آئی سسٹم بھی متعارف

ایمیزون نے تقریب میں ایک روبوٹک بازو بھی متعارف کرایا جو کمپنی کے مطابق گوداموں میں ملازمین کے ساتھ مل کر پارسلز کو زیادہ تیز اور درست طریقے سے ترتیب دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے: اوپن اے آئی نے سابق ملازمین کی ایپ ’اسکائی‘ خرید لی، کیا فواہد ہوں گے؟

یہ روبوٹ اس وقت ساؤتھ کیرولائنا کے ایک گودام میں استعمال ہو رہا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس سے ملازمین کی چوٹوں میں کمی اور جگہ کے بہتر استعمال میں مدد ملے گی۔

اس کے علاوہ ایمیزون اپنے گوداموں میں ایک مصنوعی ذہانت پر مبنی آپریشنل سسٹم بھی نصب کر رہا ہے جو تاریخی اور حقیقی وقت کے ڈیٹا کا تجزیہ کر کے کارکردگی میں بہتری کے لیے مشورے فراہم کرے گا۔

محفوظ اور مؤثر کارکردگی کے لیے ڈیزائن

ایمیزون کے مطابق امیلیا اسمارٹ چشمے یہ شناخت کر سکتے ہیں کہ آیا ڈرائیور گاڑی چلا رہا ہے جس کی صورت میں چشمے خودکار طور پر بند ہو جاتے ہیں تاکہ توجہ میں کوئی خلل نہ آئے۔بیریل ٹومے

بیریل ٹومی کے مطابق یہ فیچر ڈرائیورز کی حفاظت کے لیے نہایت اہم ہے، تاکہ دوران ڈرائیو کوئی خلل یا توجہ کی کمی نہ ہو۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان چشموں کے استعمال سے ہر 8 تا 10 گھنٹے کی شفٹ میں تقریباً 30 منٹ تک وقت کی بچت ممکن ہے کیونکہ یہ ڈرائیورز کو پیکیجز جلدی تلاش کرنے اور دہرائے جانے والے کاموں کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

چشموں میں ایک فزیکل کنٹرول سوئچ بھی دیا گیا ہے جس کے ذریعے ڈرائیور چشمے اور ان کے تمام سینسرز (بشمول کیمرا اور مائیکروفون) کو بند کر سکتا ہے۔

بیریل ٹومی کا کہنا تھا کہ ڈرائیورز مکمل اختیار رکھتے ہیں کہ وہ چشمے بند رکھنا چاہیں تو رکھ سکتے ہیں۔

ٹیکنالوجی کے میدان میں مقابلہ

گزشتہ برسوں میں میٹا نے بھی رے بین کے اشتراک کے ساتھ اپنے اسمارٹ چشمے متعارف کرائے جو میٹا اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔ تاہم میٹا کے چشمے عام صارفین کے لیے تیار کیے گئے ہیں جب کہ ایمیزون کا منصوبہ صرف پیشہ ورانہ استعمال پر مرکوز ہے۔

مزید پڑھیں: میٹا نے رے بین اسمارٹ چشمے لانچ کردیے، خصوصیات کیا ہیں؟

ایمیزون کے مطابق امیلیا اسمارٹ چشمے ڈیلیوری نیٹ ورک کے آخری مرحلے میں کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم قدم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟