میٹا نے رے بین اسمارٹ چشمے لانچ کردیے، خصوصیات کیا ہیں؟

جمعرات 18 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے اپنی سالانہ کانفرنس ’میٹا کنیکٹ‘ میں جدید مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے چلنے والے نئے اسمارٹ چشمے متعارف کرادیے۔

یہ بھی پڑھیں: اے آئی چشمے نابینا افراد کی آنکھیں بن گئے، جانیے استفادہ کرنے والے کیا کہتے ہیں؟

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یہ قدم اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ کمپنی دنیا بھر کے صارفین کے لیے اسمارٹ گلاسز کو ایک لازمی اور مقبول ڈیجیٹل آلہ بنانے پر یقین رکھتی ہے۔

میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی ایک بہت بڑا سائنسی انقلاب ہے جس سے صارفین کی روزمرہ زندگی میں انقلاب آئے گا۔ کمپنی نے رے بین اور اوکلی جیسے معروف چشمہ ساز برانڈز کے ساتھ شراکت میں یہ ڈیوائسز پیش کی ہیں۔

جدید فیچرز اور تکنیکی جدت

نئے میٹا رے بین ڈسپلے چشمے میں ایک رنگین، ہائی ریزولوشن اسکرین ہے جو ایک لینس میں نصب ہے جہاں صارفین ویڈیو کال کر سکتے ہیں اور پیغامات دیکھ سکتے ہیں۔ چشمے میں 12 میگا پکسل کیمرا بھی شامل ہے۔

ساتھ ہی میٹا نے ایک نیورل رسٹ بینڈ بھی متعارف کرایا ہے جو ہاتھ کے ہلکے اشاروں کے ذریعے پیغام بھیجنے جیسی سہولیات فراہم کرتا ہے اور چشموں کے ساتھ جوڑا جا سکتا ہے۔

پریزنٹیشن کے دوران چھوٹے مسائل

مارک زکربرگ نے اسمارٹ چشموں کی خصوصیات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ واٹس ایپ کال کرنے میں کچھ مشکلات پیش آئیں اور کال کنیکٹ نہیں ہو سکی۔ انہوں نے حاضرین سے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ کیا کہوں، میں بار بار غلطی کر رہا ہوں‘۔

اس کے باوجود زکربرگ کو امید ہے کہ یہ اسمارٹ ایکسسریز مصنوعی ذہانت کے آلات کو عام زندگی میں شامل کرنے میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔

مارکیٹ میں میٹا کے اسمارٹ چشمے

تجزیہ کاروں کے مطابق اسمارٹ چشمے میٹا کے مہنگے میٹاورس منصوبے کی نسبت زیادہ کامیاب ہو سکتے ہیں کیونکہ یہ روزمرہ کی زندگی میں آسانی سے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

میٹا نے سنہ 2023 میں تقریباً 2 ملین جوڑیاں اسمارٹ چشموں کی فروخت کی ہے۔ نئے میٹا رے بین ڈسپلے چشمے اس ماہ 799 امریکی ڈالرز میں دستیاب ہوں گے جو کمپنی کے موجودہ ماڈلز سے کافی مہنگے ہیں۔

مزید پڑھیے: اسمارٹ واچز ڈپریشن کے علاج میں انقلاب برپا کر سکتی ہیں، تحقیق

اس کے علاوہ میٹا نے 499 ڈالر قیمت والے اوکلی میٹا وینگارڈ چشمے بھی متعارف کرائے ہیں جو کھیلوں کے شوقین افراد کے لیے ہیں اور رے بین میٹا چشموں کی سیکنڈ جنریشن بھی 379 ڈالرز میں دستیاب ہوگی

میٹا کی مصنوعی ذہانت میں بھاری سرمایہ کاری

میٹا اس وقت مصنوعی ذہانت کی تحقیقات اور ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر پر اربوں ڈالر خرچ کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹرصحت سے متعلق الیکٹرانک مصنوعات سے خائف کیوں؟

مارک زکربرگ نے جولائی میں کہا تھا کہ کمپنی امریکا میں بہت بڑے اے آئی  ڈیٹا سینٹرز قائم کرے گی جو منہٹن کے برابر علاقے پر محیط ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!