نیوم نیچر ریزرو: سعودی عرب میں حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی بحالی کی نئی حکمتِ عملی

ہفتہ 25 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

سعودی عرب کے شمال مغربی علاقے میں قائم نیوم نیچر ریزرو حیاتیاتی تنوع (biodiversity) اور ماحولیاتی بحالی (ecological restoration) کے میدان میں ایک ماڈل کی حیثیت اختیار کر چکا ہے، جہاں ماہرینِ ماحولیات ایک ایسے مستقبل کی بنیاد رکھ رہے ہیں جو قدرتی نظام کی بحالی اور نایاب انواع کے تحفظ کو مرکزِ توجہ بناتا ہے۔

مقامی پودوں اور بیجوں کی بحالی

نیوم کے فیلڈ ریسٹوریشن اسپیشلسٹ طارق الجہانی کا کہنا ہے کہ وہ مقامی پودوں کے بیج جمع کرتے ہیں اور انہیں منیفہ نرسری میں اگایا جاتا ہے تاکہ وہ انواع دوبارہ متعارف کرائی جا سکیں جو بے تحاشا چراگاہوں اور غیر محتاط ڈرائیونگ کے باعث ختم ہو چکی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں انہوں نے اور ان کی ٹیم نے کارالُوما پیٹریا نامی نایاب پودے کی 4 اقسام کو بچایا، جنہیں نرسری میں کاشت کر کے اب تقریباً 100 صحت مند پودے تیار ہو چکے ہیں، جو مستقبل میں تروجینا کے علاقے میں دوبارہ لگائے جائیں گے۔

ماحول سے بچپن کی وابستگی

طارق الجہانی نے بتایا کہ بچپن میں والد کے ساتھ صحرا کی سیر کے دوران انہوں نے فطرت سے لگاؤ سیکھا۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کا نیلگوں پانیوں میں تیرتا بیادہ جزیرہ دنیا بھر کے سیاحوں میں مقبول کیوں؟

جب احساس ہوا کہ یہ قدرتی مناظر خطرے میں ہیں تو میں نے عزم کیا کہ انہیں دوبارہ ان کی اصل حالت میں واپس لاؤں، تاکہ آنے والی نسلیں بھی ان سے لطف اندوز ہو سکیں۔

نایاب جانوروں کی دوبارہ آباد کاری

نیوم ریزرو نے 2025 کے وسط میں 1100 سے زائد جانوروں کو دوبارہ فطرت میں چھوڑا جن میں عربی اورکس، کوہستانی و ریتلی غزال، نوبیائی آئبکس اور ریڈ نیک شترمرغ شامل ہیں۔

یہ اقدام نیوم کے اس بڑے منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت 1.5 ملین ہیکٹر اراضی کی بحالی اور 10 کروڑ مقامی درخت، جھاڑیاں اور گھاس لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

خواتین ماہرینِ ماحولیات کا کردار

نیوم کی وائلڈ لائف کنزرویشن سائنس لیڈ بشرٰی العبدالحفیظ نے بتایا کہ فطرت سے ان کا لگاؤ بچپن سے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریت کے ٹیلوں پر دوڑنا، بارش کے بعد وادیوں میں جانا، اور سردیوں میں خیمہ زن ہونا، ان تجربات نے مجھے فطرت کے تحفظ کا شوق دیا۔

ان کی ٹیم نیوم کے مختلف حصوں میں کیمرہ ٹریپس لگا کر حیاتیاتی تنوع کی نگرانی کرتی ہے تاکہ عربی بھیڑیے، ریڈ فاکس، اور ہائنہ جیسی انواع کے بارے میں درست معلومات حاصل کی جا سکیں۔

شکاری پرندوں کا ریلیز پروگرام

بشرٰی العبدالحفیظ نے بتایا کہ سعودی فالکن کلب کے اشتراک سے ہیحداد پروگرام 2024 کے آخر میں شروع کیا گیا۔ اب تک کئی باربری فالکن کامیابی سے فضا میں چھوڑے جا چکے ہیں اور ان کے بچے بھی پیدا ہو چکے ہیں۔

ان کے مطابق یہ ہمارا آغاز ہے، آئندہ دیگر شکاری پرندوں کی افزائش اور رہائش کے لیے بھی پروگرام تیار کیے جا رہے ہیں۔

سمندری حیات کا تحفظ

نیوم صرف زمینی حیات کے لیے نہیں بلکہ بحیرۂ احمر کی سمندری انواع — جیسے ڈالفن، سمندری کچھوے، دوگونگ اور شارک — کے لیے بھی پناہ گاہ بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کی جنگلاتی آگ کے انتظام سے متعلق استنبول میں بین الاقوامی اجلاسوں میں شرکت

کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (KAUST) کے ساتھ اشتراک کے تحت نیوم کے ماہرین ڈرون فوٹیج اور مصنوعی ذہانت کی مدد سے سمندری حیات کے رویوں کا تجزیہ کر رہے ہیں تاکہ زیادہ مؤثر حفاظتی حکمتِ عملی تیار کی جا سکے۔

مصنوعی گھونسلوں سے افزائش میں اضافہ

مشاری الغریر، جو نیوم میں میرین اسپیشیز کنزرویشن مینیجر ہیں، نے بتایا کہ انہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ سوٹی فالکن اور اوسپرے کے لیے مصنوعی گھونسلوں کے پلیٹ فارم تیار کیے ہیں، جن سے افزائشِ نسل کی کامیابی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ان کے مطابق یہ صرف ماحولیات کا کام نہیں بلکہ ایک قومی فخر ہے، ایک ایسا عمل جو آنے والی نسلوں کے لیے ماحولیاتی شاندار میراث تخلیق کر رہا ہے۔

نیوم نیچر ریزرو کیا ہے؟

 نیوم نیچر ریزرو 95 فیصد علاقے کو قدرت کے لیے محفوظ رکھنے کے عزم پر قائم ہے۔ منصوبے کے تحت 10 کروڑ مقامی پودے لگانے اور 1.5 ملین ہیکٹر اراضی بحال کرنے کا ہدف ہے۔دنیا کا سب سے بڑا کورل گارڈن بھی نیوم میں قائم کیا جا رہا ہے، جو KAUST کے اشتراک سے تیار ہو گا۔

نیوم نیچر ریزرو نہ صرف سعودی عرب کی ماحولیاتی پالیسیوں کی علامت بن چکا ہے بلکہ یہ ایک ایسے مستقبل کی جانب قدم ہے جہاں انسان اور فطرت میں توازن کو برقرار رکھتے ہوئے پائیدار ترقی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی فلم فورم 2025: ریاض میں تیسرے ایڈیشن کا آغاز

بھارت میں آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے ساتھ نازیبا حرکت کا مرتکب شخص گرفتار

پاک فوج پوری قوم کے تعاون سے ہر خطرے کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ، ڈی جی آئی ایس پی آر

روسی تیل خریدنے پر پابندیاں، ریلائنس انڈسٹریز کا معاہدوں پر ازسرِنو غور

خواتین جم کرتے کیا غلطیاں کرتی ہیں؟ تمنا بھاٹیا کے کوچ نے بتا دیا

ویڈیو

سعودی فلم فورم 2025: ریاض میں تیسرے ایڈیشن کا آغاز

سعودی عرب میں پاکستانی طلبا کے لیے کونسی اسکالرشپس دستیاب ہیں؟

کراچی میں کتنے کیمرے لگے ہیں، اگر کیمروں نے کام کرنا چھوڑ دیا تو چالان کیسے ہوگا؟

کالم / تجزیہ

سوات کا فرمان علی خان جس نے جدہ میں اپنی جان دے کر 14 زندگیاں بچائیں

پولیس افسران کی خودکشی: اسباب، محرکات، سدباب

آو کہ کوئی خواب بُنیں کل کے واسطے