نو مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد پرتشدد احتجاج کی راہ اپنانے والی عمران خان کی پارٹی ایک ایسی صورتحال کا سامنا کر رہی ہے جب مختلف سطح کے رہنما پارٹی سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں۔
گزشتہ تین روز سے سابق ارکان اسمبلی، وزرا اور مختلف رہنماؤں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کے اعلانات سوشل ٹائم لائنز پر نمایاں ہیں۔
ان اعلانات پر دعمل دینے والے انٹرنیٹ صارفین تعریف، تنقید اور طنز بھرے تبصروں کا سہارا لے رہے ہیں۔
اسی دوران کچھ من چلوں نے میمز کی دنیا کا رخ کیا تو جمعرات کو پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرنے والے سابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم کی تصویر پر ہالی وڈ اداکار ٹام کروز کا چہرہ چسپاں کر ڈالا۔
معاملہ یہاں ختم نہیں ہوا بلکہ ایک ٹوئپ نے لکھا کہ ’ٹام کروز نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان کے ساتھ مزید کام نہیں کر سکتے اور جلد اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔‘
@TomCruise has decided to leave @PTIofficial
In his statement he said he can't work with @ImranKhanPTI anymore & soon will decide about his political future.#زمان_پارک_پہنچو#Zaman_Park_Lahore#پاکستان_کا_فیصلہ_عمران_خان pic.twitter.com/zkWZQI3TC2— Nasir (@NasirJam83) May 18, 2023
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر سامنے آنے والے اعلانات میں کہیں پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز نے ٹکٹ واپس کیا تو کوئی عمران خان کی پالیسیوں کو جواز بنا کر علیحدگی کا اعلان کرتا دکھائی دیا۔
اس دوران تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے افراد پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے والوں کا ماضی بیان کرتے ہوئے اسے ’کم اہم لوگوں کی علیحدگی‘ یا ’غیر متعلق لوگوں کے اعلانات‘ سے تعبیر کرتے رہے۔
عمران خان کے فوکل پرسن برائے سوشل میڈیا اظہر مشوانی نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’مارچ میں ضمنی الیکشن کی بات آئی تو تحریک انصاف سے این اے 19 صوابی کی ٹکٹ عثمان ترکئی کے بجائے شہرام ترکئی کو دیا تھا۔ جنوبی پنجاب کی طرح یہاں بھی تحریک انصاف کے ردکردہ امیدوار کو پیپلزپارٹی میں شامل کروا کر اس کی خبریں چلوائی جا رہی ہیں۔‘
مارچ میں جب ضمنی الیکشن کی بات آئی تو تحریک انصاف نے NA-19 صوابی کی ٹکٹ عثمان تراکئی کی بجائے شہرام تراکئی کو دے دی تھی
جنوبی پنجاب کی طرح یہاں بھی تحریک انصاف کے رد کردہ امیدوار کو پیپلزپارٹی میں شامل کروا کر اس کی خبریں چلوائی جا رہی ہیں pic.twitter.com/UzXrRTyFVx
— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) May 18, 2023
گزشتہ چند روز کے دوران عمران خان کے قریبی ساتھی عامر کیانی، ان کی کابینہ کا حصہ اور بلین ٹری سونامی منصوبہ کے روح رواں ملک امین اسلم، سندھ سے پارٹی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔