جنرل ساحر شمشاد کی چیف ایڈوائزر بنگلہ دیش سے ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلۂ خیال

اتوار 26 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ہفتہ کی شب ریاستی گیسٹ ہاؤس ’جمنا‘ میں بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان بنگلہ دیش کو چاول برآمد کرے گا

ملاقات میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات، دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور دفاعی تعاون کے فروغ سمیت متعدد امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

جنرل مرزا نے کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تجارت، سرمایہ کاری اور رابطوں کے فروغ کے لیے وسیع امکانات موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کو امن و اتحاد کے لیے غیر ملکی دوستوں کی حمایت درکار ہے، ڈاکٹر یونس

انہوں نے بتایا کہ کراچی اور چٹاگانگ کے درمیان دو طرفہ بحری رابطہ شروع ہو چکا ہے، جبکہ ڈھاکہ اور کراچی کے درمیان فضائی رابطہ آئندہ چند ماہ میں بحال کیے جانے کی توقع ہے۔

دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ اور یورپ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے خاتمے اور عالمی سطح پر امن کے فروغ کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔ اس موقع پر سوشل میڈیا پر جعلی خبروں اور گمراہ کن معلومات کے پھیلاؤ کے خطرات پر بھی گفتگو ہوئی۔

چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے کہا کہ جعلی خبریں اور غلط معلومات سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہیں، جنہیں افراتفری پھیلانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس سنگین مسئلے سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کیا مشکلات میں گھرے ڈاکٹر یونس مستعفی ہو جائیں گے؟

ملاقات میں نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر خلیل الرحمان، سینئر سیکریٹری و ایس ڈی جی کوآرڈی نیٹر لامیہ مرشد، اور پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ریل کی پٹریوں سے جنم لینے والا قصبہ، جہاں کی سیر سیاحوں کا خواب بن گیا

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

امریکی ٹیرف کا دباؤ، بھارت نے لڑکھڑاتی معیشت کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے

سیول کی کچی آبادی میں ہولناک آتشزدگی، 300 فائر فائٹرز متحرک

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘