بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے والی معروف مارشل آرٹ کھلاڑی نے خودکشی کر لی

پیر 27 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی بین الاقوامی مارشل آرٹس کھلاڑی اور کوچ روہنی کلم مدھیہ پردیش کے شہر دیواس میں اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں۔

35 سالہ روہنی، جنہوں نے بھارت کی نمائندگی ایشیائی کھیلوں میں کی تھی، کو ان کے گھر سے لٹکا ہوا پایا گیا۔ ابتدائی پولیس تحقیقات کے مطابق واقعہ خودکشی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔

روہنی کی چھوٹی بہن روشنی کلم نے سب سے پہلے اپنی بہن کی لاش دیکھی۔ روشنی کے مطابق وہ ارجن نگر، رادھا گنج میں واقع گھر میں داخل ہوئیں تو روہنی کو کمرے میں پھانسی پر لٹکا پایا۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا مگر ڈاکٹروں نے پہنچنے پر انہیں مردہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود کا ایک اور عالمی کارنامہ، گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

روشنی کلم نے بتایا کہ روہنی پچھلے کچھ عرصے سے نوکری کے دباؤ کا شکار تھیں۔ وہ آشتہ کے ایک نجی اسکول میں مارشل آرٹس کوچ کے طور پر کام کرتی تھیں اور حال ہی میں دیواس واپس آئی تھیں۔ روشنی کے مطابق، وہ اسکول کے عملے سے پریشان تھی۔ خاص طور پر پرنسپل کے رویے نے اسے بہت تنگ کر رکھا تھا۔

روہنی کے والد نے بتایا کہ ان کی بیٹی گھر کی سب سے بڑی تھی اور شادی کے کئی رشتے مسترد کر چکی تھی کیونکہ وہ آئی پی ایس افسر بننے کا خواب دیکھ رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: وہ ہمیشہ ایک مشن کے ساتھ جیتا تھا، ساتھی کو بچاتے شہید ہونے والے میجر عدنان کے مارشل آرٹس ٹرینر فرمان احمد

روہنی نے 2007 میں مارشل آرٹس کا سفر شروع کیا اور 2015 میں پیشہ ورانہ جو جِتسو مارشل آرٹس کیریئر کا آغاز کیا۔ انہوں نے 19ویں ایشیائی کھیلوں میں بھارت کی نمائندگی کی اور ورلڈ گیمز، برمنگھم میں شرکت کرنے والی واحد بھارتی کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

ان کے تمغوں میں تھائی لینڈ اوپن گراں پری 2022 میں 48 کلوگرام کیٹیگری میں کانسی اور 8ویں ایشیائی جو جِتسو چیمپئن شپ 2024 (ابوظہبی) میں ڈیوو کلاسک ایونٹ میں ایک اور کانسی کا تمغہ شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ