فوری انصاف کے لیے ملٹری کورٹس ناگزیر ہیں، سینیٹر انوار الحق

جمعرات 18 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے 9 مئی کو ہونے والے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری و عسکری اثاثوں پر حملوں کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی اور اس دن کو سیاہ ترین دن کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ فوجی ایکٹ کے تحت عدالتیں صرف مارشل لا وقت میں قائم رہنے کا تاثر غلط ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں پر عدم اعتماد نہیں لیکن فوری انصاف کے لیے ملٹری کورٹس ناگزیر ہیں اور جو لوگ مذکورہ واقعات میں ملوث ہیں یا سپورٹ کررہے ہیں ان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی ہونی چاہیے۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا کور کمانڈر کے گھر پر حملہ نہیں کیا گیا اور کیا توڑ پھوڑ نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ریڈ لائن کو کراس کیا گیا اور ایسے میں خاموشی بھی جرم بن جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام طبقوں کے مخصوص سیکشنز نے عمران خان کو بنایا اور ہم کسی طبقے کی نہیں بلکہ صرف عمران خان کی مذمت کرتے ہیں۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ عمران خان سیاسی شہید بنتے ہے یا نہیں وہ الگ بات ہے اور وہ ہیرو بھی بن سکتے ہیں اور ولن بھی تاہم جن لوگوں نے عمران خان کو بنایا ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو سپورٹ کرنے والوں نے اس لیے سپورٹ نہیں کیا کہ وہ ریاست پر حملہ کریں۔

انہوں نے اس ضرورت پر زور دیا کہ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کا کردار سیاست میں کم ہونا چاہیے تاہم فوجی تنصیبات پر حملے کیخلاف ہم سب متحد ہیں۔ پریس کانفرس میں ایم این اے روبینہ عرفان، صوبائی وزیر گہرام بگٹی، مشیر خلیل جارج بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کو کھولنے پر ایران کا شکریہ

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: کینیڈا کا ایک اوور اور کئی سوال، کرپشن کی تحقیقات شروع

ایران امریکا معاہدے کی جانب اہم پیشرفت، ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا

حق دو کراچی کے بینرز لگانے اور چھاپنے والوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، حافظ نعیم کا پیپلز پارٹی پر الزام

ٹائم میگزین: 100 بااثر افراد کی فہرست میں نیویارک میئر ممدانی بھی، اور کون شامل؟

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟