آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شاہ اردن سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پیر 27 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اپنے سرکاری دورے پر اردن پہنچے جہاں انہوں نے شاہِ اردن عبداللہ دوم ابن الحسین سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصری صدر سے ملاقات، دیرینہ دوستی کو مضبوط بنانے کا عزم کا اعادہ

ملاقات میں اردن کے ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ دوم بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، خصوصاً دفاعی اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کا اہم دورۂ مصر، اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون اور امتِ مسلمہ کے اتحاد پر زور

اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستانی عوام، حکومت اور مسلح افواج کی جانب سے شاہ عبداللہ دوم کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور پاکستان کی جانب سے اردن کے ساتھ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

شاہ عبداللہ دوم نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قاہرہ میں شیخ الازہر سے ملاقات، انتہا پسندی کے خاتمے پر زور

بعد ازاں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میجر جنرل یوسف احمد الحنیطی سے جنرل ہیڈکوارٹر عمان میں ملاقات کی۔

آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مابین دیرینہ اور تاریخی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

میجر جنرل یوسف احمد الحنیطی نے پاکستان آرمی کے خطے میں امن و سلامتی کے لیے نمایاں کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

باعزت واپسی کا سلسلہ جاری، 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین وطن لوٹ گئے

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ