ہالی ووڈ فلم ’کِلرز آف دی فلاور مون‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

جمعہ 19 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہدایت کار مارٹن سکور سیزی کی فلم ’کلرز آف دی فلاور مون‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

فلم کی کہانی اوسیج نیشن کے ارکان کے سلسلہ وار قتل کے بارے میں ہے جو اپنی زمین کے نیچے سے تیل دریافت ہونے کے سبب امیر ہو جاتے ہیں اور پھر ایک ایک کر کے پر اسرار حالت میں مرنے لگتے ہیں۔

تصویر:اسکرین گریب
تصویر:اسکرین گریب

اس فلم کی کہانی ڈیوڈ گران جو امریکی صحافی اور سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتابوں کے مصنف ہیں کی 2017کی کتاب کِلرز آف دی فلاور مون:دی اوسیج مرڈرز اینڈ دی برتھ آف دی ایف بی آئی سے لی گئی ہے۔

156منٹ کی اس فلم کی کاسٹ میں رابرٹ ڈی نیرو، جیسی پلیمنز، جان لتھگو، لیو نارڈو ڈی کیپریو، لِلی گلیڈ اسٹون، بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والے برینڈن فریزر اور دیگر اداکار شامل ہیں۔

تصویر:رولنگ اسٹون

لیونارڈو ڈی کیپریو نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ٹریلر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا: یہ ایسا پراجیکٹ ہے جس پر مجھے فخر ہے اور میں اسے آپ سب کے ساتھ شیئرکرنے کا انتظار نہیں کر سکتا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Leonardo DiCaprio (@leonardodicaprio)

اس فلم میں لیونارڈو ڈی کیپریو نے ارنسٹ کا کردار ادا کیا ہے جو ایک طاقت ور مقامی شخص کے بھتیجے ہوتے ہیں اور لِلی گلیڈ اسٹون نےارنسٹ کی بیوی مولی کا کردار ادا کیا ہے۔

تصویر:اسکرین گریب

اگلے ہفتے اس فلم کا ورلڈ پریمیئر کانز فلم فیسٹیول میں ویس اینڈر سن اور جوناتھن گلیز کی فلموں کے ساتھ ہوگا۔

فلم کِلرز آف دی فلاور مون رواں سال 6 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آسٹریلیا نے اسلام کے خلاف نفرت انگیز تقریر پر اسرائیلی انفلوئنسر کی ویزا منسوخ کر دیا

کیا مریم نواز کے صاحبزادے کی شادی کی فوٹوگرافی کرنے پر عرفان احسن کو ستارۂ امتیاز کے لیے نامزد کیا گیا؟

بعض لوگ نزلے سے کیوں شدید متاثر ہوتے ہیں؟ سائنسدانوں نے وجہ تلاش کر لی

پی ایس ایل 11: سلمان آغا اور ابرار احمد سمیت 5 کرکٹرز کی پلاٹینم کیٹیگری میں ترقی

کیا واشنگٹن ایران کے خلاف غیر محفوظ راستے پر قدم رکھنے والا ہے؟

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟