بھارتی کرکٹ بورڈ پر اثر و رسوخ کے استعمال کا الزام، گریگ چیپل بھی میدان میں آگئے

جمعرات 30 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے سابق ہیڈ کوچ گریگ چیپل نے ایک نیا انکشاف کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) پر سخت تنقید کی ہے۔

گریگ چیپل نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق بی سی سی آئی اور آئی سی سی چیف جگموہن ڈالمیا نے 2005 میں سورو گنگولی کی معطلی کی مدت کم کرنے کی پیشکش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سابق آئی سی سی میچ ریفری کا بھارت پر کرکٹ میں اثر و رسوخ استعمال کرنے کا الزام

یہ انکشاف اُس وقت سامنے آیا ہے جب سابق انگلش کرکٹر اور میچ ریفری کرس براڈ نے بی سی سی آئی پر اپنے اثر و رسوخ کے غلط استعمال اور معاملات کو سیاسی رنگ دینے کا الزام لگایا تھا۔

دی ٹیلی گراف کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کرس براڈ نے بتایا کہ ایک میچ کے دوران انہیں فون پر ہدایت دی گئی کہ سورو گنگولی کی قیادت میں کھیلنے والی بھارتی ٹیم پر سست اوور ریٹ کے باعث جرمانہ عائد نہ کیا جائے۔

اگرچہ انہوں نے کسی مخصوص میچ کا ذکر نہیں کیا، مگر اشارے 2005 کی ایک ممکنہ ون ڈے سیریز کی طرف تھے۔

مزید پڑھیں: 2 آسٹریلوی خاتون کرکٹرز سے دست درازی، بھارت غیرملکی کھلاڑیوں کے لیے غیر محفوظ ملک بن گیا

گریگ چیپل نے اس معاملے پر بات کرتے ہوئے مزید انکشاف کیا کہ ڈالمیا نے ان سے کہا کہ وہ گنگولی کی معطلی کم کرا سکتے ہیں تاکہ وہ سری لنکا کے دورے پر جا سکے،

سڈنی مارننگ ہیرالڈ سے گفتگو میں چیپل نے بتایا کہ انہوں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ نظام کو خراب نہیں کرنا چاہتے۔

’گنگولی کو اپنی سزا پوری کرنا ہوگی، ڈالمیا کو بھی یہ منظور تھا کہ وہ کچھ میچز سے محروم رہیں۔‘

چیپل کا بطور بھارتی ہیڈ کوچ پہلا دورہ 2005 میں انڈین آئل کپ کے نام سے سری لنکا میں ہونے والی سہ ملکی سیریز تھی۔

مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹر شریاس آئیر خطرناک چوٹ کے باعث آئی سی یو میں داخل

اسی دوران گنگولی کو سست اوور ریٹ کی وجہ سے ابتدائی 2 میچز کے لیے معطل کیا گیا تھا۔

بعد ازاں اس سال گنگولی کو ٹیم سے بھی باہر کر دیا گیا۔ تاہم 07-2006 میں وہ دوبارہ ٹیم میں واپس آئے, لیکن اس وقت گریگ چیپل نے اپنا معاہدہ بی سی سی آئی کے ساتھ مزید بڑھانے سے انکار کر دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ