سابق آئی سی سی میچ ریفری کا بھارت پر کرکٹ میں اثر و رسوخ استعمال کرنے کا الزام

منگل 28 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق آئی سی سی میچ ریفری کرس براڈ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک موقع پر بھارت کے حق میں نرمی برتنے کی ہدایت دی گئی تھی تاکہ سست اوور ریٹ کی خلاف ورزی پر ٹیم کو جرمانے سے بچایا جا سکے۔

کرس براڈ، جنہوں نے مختلف فارمیٹس میں 622 بین الاقوامی میچز میں نگرانی کے فرائض انجام دیے، نے یہ انکشاف دی ٹیلی گراف کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔ ان کے مطابق یہ واقعہ کرکٹ میں بھارت کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی ایک نمایاں مثال ہے۔

براڈ نے اس میچ کا نام نہیں بتایا، تاہم کہا کہ بھارت 4 اوور پیچھے تھا اور ٹیم کو جرمانے کا سامنا تھا، اسی دوران انہیں ایک فون کال موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ نرمی دکھاؤ، کچھ وقت نکالو، کیونکہ یہ بھارت ہے۔

مزید پڑھیں: استنبول مذاکرات میں تعطل، پاکستان کے منطقی مؤقف کو عالمی سطح پر پذیرائی

انہوں نے بتایا کہ ہدایت ملنے کے بعد ٹیم کو جرمانے سے بچانے کے لیے اوور ریٹ کو قانونی حد کے اندر لانے کی کوشش کی گئی۔ اگلے ہی میچ میں پھر یہی ہوا، (سورَو گنگولی) نے کسی کی بات نہیں مانی، میں نے دوبارہ فون کیا تو کہا گیا، اب کارروائی کرو۔

کرس براڈ، جنہوں نے فروری 2024 تک آئی سی سی میچ ریفری کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، کا کہنا تھا کہ وہ اپنا کام جاری رکھنا چاہتے تھے، مگر ان کا معاہدہ تجدید نہیں کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اپنا کام جاری رکھنے میں خوشی ہوتی، لیکن 20 سال تک میں نے سیاسی اور عملی دباؤ سے بچنے کی کوشش کی۔ اب پیچھے مڑ کر دیکھوں تو لگتا ہے کہ 20 سال کافی لمبا عرصہ تھا۔

مزید پڑھیں: ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز، بابر اعظم نئے ریکارڈ سے کتنے دور؟

براڈ کے مطابق سابق جنوبی افریقی کرکٹر ونس وین ڈر بیجل کے بطور آئی سی سی امپائرز مینیجر عہدہ چھوڑنے کے بعد بھارتی اثر مزید بڑھ گیا۔

وین ڈر بیجل کے دور میں ہمیں پیشہ ورانہ سپورٹ حاصل تھی کیونکہ وہ خود کرکٹ پس منظر سے تھے، مگر ان کے جانے کے بعد مینجمنٹ کمزور ہو گئی۔ اب بھارت کے پاس زیادہ تر فنڈز ہیں اور اس نے آئی سی سی پر غالب پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

کرس براڈ نے آخر میں کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں اب اس نظام کا حصہ نہیں ہوں، کیونکہ اب یہ عہدہ پہلے سے کہیں زیادہ سیاسی ہوچکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران امریکا سے معاہدہ کرنے کے لیے ’بے تاب‘، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

کرکٹ کے بعد گائیکی کا جادو، یونس خان کی گانا گاتے ویڈیو وائرل

روبلاکس نے صارف بچوں پر اہم پابندی عائد کردی

’ہم پاکستانی ہیں اور پاک آرمی ہم میں سے ہے‘ ڈی جی آئی ایس پی آر کا قائداعظم یونیورسٹی کا دورہ

شاہزیب خانزادہ کے بعد طلعت حسین کو بھی ہراسانی کا سامنا، انہوں نے کیا کارروائی کی؟

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ