ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز اپنے نام کرلی ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان کی جانب سے فیلڈنگ کا فیصلہ مؤثر ثابت ہوا، جنوبی افریقہ کے 2 کھلاڑی پہلی ہی 2 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے، دونوں شکار شاہین شاہ آفریدی نے کیے۔

جنوبی افریقہ کا کوئی بھی بیٹر بڑی اننگز نہ کھیل سکا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنا سکا۔
Babar Azam finding the gaps! Two BOUNDARIES in the over 🔥
📺 Watch live in the UK region, sign up now at https://t.co/Z0RXSR6J9e#PAKvSA | #GreenPeYaqeen | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/LljrUpdh0x
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 1, 2025
جنوبی افریقہ کی جانب سے ریزا ہینڈرکس 34 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، ڈونووان فریرا نے 29 اور کاربن بوش نے 30 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں، فہیم اشرف اور عثمان طارق نے 2،2 جبکہ سلمان مرزا اور محمد نواز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

جوابی اننگز میں پاکستان نے ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
پاکستان کی جانب سے بابراعظم نے ناقابل شکست 68 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 9 چوکے شامل ہیں جبکہ انہوں نے 47 بالز کا سامنا کیا۔
کپتان سلمان علی آغا 33 اور صاحبزادہ فرحان 19رنز بناکر نمایاں رہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کاربن بوش اور لیزاد ولیم نے 2، 2وکٹیں حاصل کیں، دونووان فریرا اور اینڈائل سیمیلین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
💪🏻 THREE FOURS IN A ROW! Babar Azam brings up his fifty in style 👑
📺 Watch live in the UK region, sign up now at https://t.co/Z0RXSR6J9e#PAKvSA | #GreenPeYaqeen | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/QWtDkuWkDy
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 1, 2025
ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں مہمان جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دے تھی، دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کو بآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک، ایک سے برابر کی۔













