بارش کے باعث تاخیر، بھارت اور جنوبی افریقہ کی خواتین کے درمیان ورلڈ کپ فائنل کا نیا وقت مقرر

اتوار 2 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نوی ممبئی کے ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل اسپورٹس اکیڈمی میں جاری خواتین ون ڈے ورلڈ کپ 2025 کے فائنل میں بارش کے باعث پیدا ہونے والی تاخیر کے بعد نیا ٹاس اور آغاز کا وقت طے کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بارش رکنے کے بعد گراؤنڈ اسٹاف نے کور ہٹا دیے ہیں، اور اب میدان کو خشک کرنے کا کام جاری ہے۔

منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ اگر کھیل مقامی وقت کے مطابق رات 9 بج کر 8 منٹ تک شروع ہو گیا اور بغیر رکاوٹ جاری رہا تو نتیجہ آج ہی طے کیا جائے گا۔ بصورتِ دیگر میچ کل، پیر کے روز ریزرو ڈے پر مکمل کیا جائے گا۔

یہ فائنل تاریخی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ نہ بھارت اور نہ ہی جنوبی افریقہ نے آج تک کسی خواتین ون ڈے ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا ہے۔ اس لیے جیسے ہی کھیل کا آغاز ہوگا، کرکٹ دنیا کو ایک نئی چیمپئن ٹیم ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ اور انڈیا کا فائنل میں مقابلہ تاریخ ساز کیوں؟

شائقین کی بڑی تعداد اس اہم مقابلے کے منتظر ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ موسم مزید مداخلت نہیں کرے گا تاکہ ورلڈ کپ کا فیصلہ آج ہی ممکن ہو سکے۔

خواتین ورلڈکپ فائنل میں تاخیر، بھارتی میڈیا نے انتظامیہ پر تنقید کے تیر برسا دیے

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ 2025 کے فائنل میچ کے آغاز میں بارش کے باعث تاخیر پر بھارتی میڈیا نے کرکٹ انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

میچ کے دوران گراونڈ پر بارش کے باعث کورز بچھا دیے گئے تھے اور ٹاس تقریباً 30 منٹ کی تاخیر سے ہوا۔ تاہم بھارتی ذرائع ابلاغ نے اس تاخیر کو محض موسمی نہیں بلکہ انتظامی کمزوری قرار دیا۔

بھارتی اخبارات اور نیوز چینلز نے رپورٹس میں کہا کہ شائقین بڑی تعداد میں میدان میں موجود تھے، مگر بروقت اپ ڈیٹس اور انتظامی رابطے کی کمی نے ان کے جوش کو ماند کر دیا۔ ایک معروف ٹی وی چینل نے اس صورتحال کو ’مینجمنٹ فیل‘ قرار دیا۔

سوشل میڈیا پر بھی شائقین نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور مطالبہ کیا کہ آئندہ ایسے عالمی مقابلوں میں بہتر منصوبہ بندی کی جائے تاکہ خواتین کرکٹ کے فروغ کو نقصان نہ پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں:ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقی اوپننگ بیٹر نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

دوسری جانب ماہرینِ کرکٹ کا کہنا ہے کہ اگرچہ تاخیر کی بنیادی وجہ موسم تھا، تاہم انتظامیہ کو ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متبادل حکمتِ عملی پہلے سے تیار رکھنی چاہیے تھی۔

میچ بعد ازاں شروع ہوا اور بھارتی ٹیم کو اپنی کارکردگی کے ذریعے فائنل میں موجودگی کا جواز ثابت کرنے کا موقع ملا، مگر میڈیا کے مطابق شاندار موقع انتظامی کمزوریوں کے باعث مدھم پڑ گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق پی ایس ایل کرکٹر عرفان جونیئر پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں 5 میچز کی پابندی

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟