روس کے یوکرین پر فضائی حملے، 2 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک

اتوار 2 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روس نے یوکرین پر تازہ فضائی حملے کیے ہیں، جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

حکام نے بتایا کہ ہفتے کے روز روسی فضائی حملے میں ایک دکان کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی اور 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 11 اور 14 سال کے 2 بچے بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ملازمت کے نام پر روس یوکرین جنگ کا ایندھن بنائے جانے والے بھارتی شہری کی ویڈیو وائرل

یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روسی جنگی طیاروں نے اوڈیسا کے جنوب مغربی علاقے میں کئی ٹرکوں اور دیگر گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا، جس میں 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔

’روسی افواج نے 20 سے زیادہ علاقوں پر ڈرون، توپ خانے اور فضائی حملے کیے، جن میں ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔‘

مقامی حکام نے بتایا کہ میکولائیو کے نواحی علاقے میں مبینہ طور پر کلَسٹر وار ہیڈ والے اسکندر ایم بیلسٹک میزائل کے حملے میں 20 سالہ نوجوان ہلاک اور 2 بچوں سمیت 19 افراد زخمی ہوئے۔

فرنٹ لائن زاپورژیا ریجن میں بھی صورتحال سنگین رہی، جہاں گورنر ایوان فیدوروف کے مطابق روسی حملوں میں 18 علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک اور 3 زخمی ہوئے جبکہ گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

ان حملوں کے نتیجے میں ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔ فیدوروف کا کہنا تھا کہ قریباً 60 ہزار شہریوں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوئی ہے، اور مرمت کا کام سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوتے ہی شروع کیا جائے گا۔

دوسری جانب یوکرین نے بھی روسی افواج اور تنصیبات پر حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ پیوٹن ملاقات: امن معاہدے پر پیشرفت، روس یوکرین جنگ بندی کا اعلان نہ ہوسکا

روسی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا کہ اس کی فضائی دفاعی فورسز نے ایک ہی رات میں 164 یوکرینی ڈرون مار گرائے، جن میں 39 بلیک سی اور 26 کریمیا کے اوپر مارے گئے۔

یوکرین کی فوجی انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا کہ اس نے ماسکو ریجن میں واقع کولتسیوئے پائپ لائن پر حملہ کرکے روس کی فوجی لاجسٹکس کو ’سنگین نقصان‘ پہنچایا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ