معروف صحافی مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان برائے غیرملکی میڈیا مقرر

اتوار 2 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے معروف صحافی اور پالیسی تجزیہ کار مشرف زیدی کو غیر ملکی میڈیا کے لیے اپنا ترجمان مقرر کردیا۔ یہ تقرری فوری طور پر عمل میں لائی گئی ہے اور اگلے احکامات تک برقرار رہے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے ’ایکس‘ پر مشرف زیدی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعظم کے 4 جون کے سابق احکامات اور کابینہ ڈویژن کے 10 جون کے سرکلر کو منسوخ کرتے ہوئے کیا گیا ہے۔

دستاویز میں وزارت اطلاعات و نشریات اور کابینہ ڈویژن کو متعلقہ امور نمٹانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے اپنی پوسٹ میں مشرف زیدی کو ٹیم میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ گزشتہ چند ماہ ان کے ساتھ کام کرنا خوشگوار تجربہ رہا، اور امید ہے کہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ ٹیم ورک جاری رہے گا۔

مشرف زیدی اس وقت وزیراعظم کے سرکاری کارکردگی اور اختراعات کے کوآرڈینیٹر کے طور پر ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

مشرف زیدی نے لمز سے اکنامکس میں بی ایس سی آنرز اور نیویارک کے بارک کالج سے پالیسی تجزیہ اور نان پرافٹ مینجمنٹ میں ماسٹر آف پبلک ایڈمنسٹریشن کی ڈگری حاصل کی۔

وہ 2011 سے 2013 تک وزارت خارجہ میں بطور پالیسی مشیر فرائض انجام دے چکے ہیں۔ بعد ازاں، 2013 سے 2018 تک وہ الف اعلان کے کیمپین ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو رہے۔

2018 میں مشرف زیدی نے اسلام آباد میں تھنک ٹینک ’تبادلہ‘ قائم کیا اور جون 2025 تک ادارے کے سی ای او کے طور پر خدمات انجام دیں، جبکہ بعد ازاں اگست تک سینیئر فیلو بھی رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ