آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے فائنل میں بھارت نے شاندار بیٹنگ پرفارمنس کی بدولت جنوبی افریقہ کو 52 رنز سے شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل جیت لیا ہے۔
میچ کا آغاز آؤٹ فیلڈ گیلا ہونے کے باعث 2 گھنٹے تاخیر سے ہوا، تاہم بیٹنگ کے لیے بلائے جانے کے بعد بھارتی اوپنرز نے انتہائی جارحانہ آغاز کیا۔ شفیلی ورما نے 87 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی، جبکہ اسمرتی مندھانا نے 45 رنز بنا کر ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 104 رنز جوڑے۔
India beat South Africa in a tense finale to become the #𝐂𝐖𝐂𝟐𝟓 𝐖𝐢𝐧𝐧𝐞𝐫𝐬 🏆🇮🇳#INDvSA 📝: https://t.co/W87Tiy0PqY pic.twitter.com/OKlbZTvaUv
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) November 2, 2025
شفیلی ورما نے 78 گیندوں پر 87 رنز اسکور کیے، جس میں 7 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ یہ ان کی تین سال بعد پہلی ون ڈے ففٹی اور مجموعی طور پر پانچویں نصف سنچری تھی۔
وسطی اوورز میں جنوبی افریقی بولرز نے واپسی کی کوشش کی, ایابونگا کھاکا نے 3 وکٹیں حاصل کرکے بھارتی بیٹنگ کی رفتار سست کی، جبکہ نونکولولیکو ملبا نے کپتان ہرمن پریت کور کو 20 رنز پر آؤٹ کر کے اہم کامیابی حاصل کی۔
A gripping first half of action in the #CWC25 finale 👊
Watch #INDvSA LIVE, broadcast details here ➡️ https://t.co/MNSEqhJP29 pic.twitter.com/S1kki2L88S
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) November 2, 2025
آخر میں دیپتی شرما نے ذمہ دارانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 58 رنز بنائے اور اننگز کو سہارا دیا۔ رچا گھوش نے 24 گیندوں پر 34 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کا اسکور 298 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنائے، اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 299 رنز کا ہدف دے دیا۔
An excellent effort from Amanjot Kaur has Laura Wolvaardt walking back to the dugout after anchoring the chase 🔥
Watch the #INDvSA Final LIVE in your region, #CWC25 broadcast details here 👉 https://t.co/MNSEqhJhcB pic.twitter.com/M9G7BIi0Bq
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) November 2, 2025
جوابی اننگز میں جنوبی افریقہ کی جانب سے کپتان لورا وولفارڈٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 98 گیندوں پر 101 رنز کی سنچری اسکور کی، جس میں 11 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ اوپنر تزمین بریٹس نے بھی 23 رنز جوڑے مگر رن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئیں، جبکہ اینیکے بوش بغیر کوئی رن بنائے ایل بی ڈبلیو ہوئیں۔
سنے لوس نے 25 رنز بنائے اور مریزانے کیپ 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ وکٹ کیپر سائنالو جافتا نے 16 رنز اسکور کیے، جبکہ اینری ڈریکسن نے جارحانہ انداز میں 35 رنز کی اننگز کھیلی۔ کلوی ٹرائیون 9 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوئیں۔
نادین ڈی کلرک نے 18 رنز اسکور کیے، جبکہ آیابونگا کھاکا صرف ایک رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئیں۔ نونکولو لیکو ملا با صفر پر ناٹ آؤٹ رہیں، جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 246 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور بھارت نے یہ میچ 52 رنز سے جیت لیا۔













