سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو بھی حراست میں لے لیا گیا، عمران اسماعیل کو سندھ پولیس نے ڈیفینس فیز 8 سے گرفتار کیا۔
پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کو شعبہ تفتیش کی جانب سے حراست میں لیا گیا ہے، عمران اسماعیل کو پہلے درخشاں تھانے منتقل کیا گیا اسکے بعد کسی نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی اور رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے عمران اسماعیل کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی کیماڑی نے عمران اسماعیل کو گرفتار کیا ہے۔
Former Governor Sindh @ImranIsmailPTI has been arrested. Fascism of this regime is completely unprecedented and shameful!
PTI leadership and thousands of peaceful Pakistanis must be released immediately.
— PTI (@PTIofficial) May 19, 2023
پی ٹی آئی سندھ نےعمران اسماعیل کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ایک بار پھر پی ٹی آئی کے کارکنان پر کریک ڈاؤن کیا گیا، مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس نے کارروائ کی۔ سندھ حکومت کی معاونت سے جاری آپریشن انتقامی کاروائیاں ہیں، سندھ حکومت انتقامی کاروائیاں بند کرے۔
پی ٹی آئی سندھ کے مطابق حکومتی اداروں کا غیر آئینی استعمال کیا جا رہے، نادرا سے ریکارڈ نکال کر سب تھانوں میں پہنچایا جا رہا ہے۔ سیاسی جماعتوں کی نشاندہی پر تحریکِ انصاف کے کارکنان کو اغوا کیا جا رہا ہے۔
’ایک کیس میں عدالت سے ضمانت ملتے ہی دوسرے کیس میں گرفتار کر لیا جاتا ہے۔‘
ضیاء دور کی فسطائیت پر شور مچانے والے فسطائیت میں ضیاء سے بھی آگے نکل گئے ہے، کارکنان کے نا ملنے پر گھروں سےخواتین، بچے اور بزرگوں کو اغوا کر لیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
پی ٹی آئی سندھ کے مطابق یہ سب کارروائیاں کراچی میں خوف پھیلانے کے لیے کی جا رہی ہیں، اس فسطائی حرکتوں سے کراچی والوں کے دلوں سے حقیقی آزادی کا جذبہ ختم نہیں ہوگا۔