ورلڈ کپ میں تاریخی کامیابی نے 1983 کی یاد تازہ کردی، مودی سمیت کرکٹ لیجنڈز کا ویمنز ٹیم کو خراج تحسین

پیر 3 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور کرکٹ دنیا کی نامور شخصیات نے خواتین کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ جیتنے پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ ممبئی کے ڈی وائی پٹیل اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کو 52 رنز سے شکست دے کر بھارت نے پہلی بار ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ اپنے نام کیا، جبکہ اس تاریخی جیت کو بھارت کے 1983 کے مردوں کے ورلڈ کپ ٹائٹل سے تشبیہ دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ: بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل جیت لیا

2005 اور 2017 کے فائنلز میں شکست کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت نے ویمنز کرکٹ میں عالمی چیمپئن کا تاج اپنے سر پر سجایا۔ ٹورنامنٹ میں مسلسل 3 میچ ہارنے کے بعد بھارت نے شاندار کم بیک کیا، سیمی فائنل میں سات بار کی چیمپئن آسٹریلیا کو ریکارڈ چَیز کر کے ہرایا، اور فائنل میں تاریخ رقم کردی۔؎

?https://twitter.com/narendramodi/status/1985052859059302562

نریندر مودی نے جیت کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے غیر معمولی اتحاد اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی آئندہ کھلاڑیوں کو تحریک دے گی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا کہ ویمنز ٹیم کو ٹائٹل جیتنے پر 510 ملین بھارتی روپے انعام دیے جائیں گے، بھارتی میڈیا نے بھی اس جیت کو تاریخی قرار دیا۔

کپتان ہرمن پریت کور نے کہا کہ یہ جیت بھارت میں خواتین کرکٹ کے لیے بریک تھرو لمحہ ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم برسوں سے اچھی کرکٹ کھیل رہے تھے، لیکن ایک بڑی جیت ضروری تھی تاکہ لوگ تبدیلی کو قبول کریں۔ فینز ہمیشہ جیت دیکھنا چاہتے ہیں اور آج ہم نے وہ لمحہ جی لیا۔

بیٹنگ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر نے اسے بھارتی ویمن کرکٹ کے سفر کا فیصلہ کن موڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ 1983 کی طرح یہ جیت بھی نئی نسل کو خواب دیکھنے کا حوصلہ دے گی۔

سابق کپتان متھالی راج نے کہا کہ یہ لمحہ ان کے 20 سال پرانے خواب کی تکمیل ہے،  2005 کی تکلیف سے 2017 کی جدوجہد تک، ہر آنسو، ہر قربانی، ہر لڑکی جس نے بیٹ اٹھایا، سب ہمیں آج کے اس لمحے تک لائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ