ویرات کوہلی کی 37ویں سالگرہ پر انوشکا شرما نے شادی سے متعلق اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا

بدھ 5 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی آج 37 سال کے ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر مداح نہ صرف ان کی شاندار کرکٹ کیریئر کی یاد تازہ کر رہے ہیں بلکہ ان کی بیوی، بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ محبت بھرا رشتہ بھی یاد کر رہے ہیں۔

ویرات اور انوشکا کی کہانی 2013 میں ایک اشتہار کے سیٹ پر ملاقات سے شروع ہوئی۔ کئی سال تک اس تعلق کو نجی زندگی رکھنے کے بعد، دونوں نے دسمبر 2017 میں شادی کر لی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کے نئے ریسٹورینٹ کی قیمتوں نے سب کو حیران کردیا، نئی بحث چھڑ گئی

انوشکا نے ایک انٹرویو میں ویرات کوہلی کے بارے میں کہا کہ ’میں اپنے بہترین دوست سے شادی کر رہی ہوں۔ میں کسی ایسے شخص سے شادی کر رہی ہوں جس سے میں بہت محبت کرتی ہوں، صرف اس لیے کہ وہ ایک بہترین انسان ہے۔ جب ہم ساتھ ہوتے ہیں تو دنیا کا وجود ہی ختم ہو جاتا ہے‘۔

انہوں نے شادی کے ابتدائی دنوں میں محدود وقت گزارنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’شادی کے پہلے 6 مہینوں میں ہم صرف 21 یا 22 دن ایک ساتھ گزار سکے۔ یہاں تک کہ ہمارے گھر کے عملے کو بھی خوشی ہوتی ہے جب ہم دونوں ایک ساتھ گھر پر ہوتے ہیں‘۔۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی فٹنس کا خیال کیسے رکھتے ہیں، انوشکا شرما نے راز سے پردہ اٹھا دیا

انوشکا نے یہ بھی بتایا کہ ویرات کی شاندار یادداشت نے انہیں یقین دلایا کہ وہ ایک بہترین شریکِ حیات ہوں گے۔ ان کے مطابق ’جب ہم ڈیٹنگ کر رہے تھے، تو میں ان کی یادداشت سے بہت متاثر ہوئی۔ میں اکثر چیزیں بھول جاتی ہوں، لیکن ویرات ہر چیز یاد رکھتے ہیں۔ اسی وقت میں نے سوچا، وہ ایک بہترین زندگی کے ساتھی ہوں گے‘۔

واضح رہے کہ ویرات اور انوشکا کے دو بچے ہیں، بیٹی وامیکا اور بیٹا آکائے۔ اور یہ اس وقت لندن میں مقیم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

وزیراعظم کی طرح صدر بھی انکار کر سکتے تھے استثنیٰ نہیں چاہیے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ