’پاکستان کی سیکیورٹی ترکیہ کی سیکیورٹی سے الگ نہیں‘، ترک وزیر داخلہ کی محسن نقوی سے ملاقات

جمعرات 6 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور ترکیہ کی وزارت داخلہ نے تعاون کو مزید فعال کرنے کے لیے جوائنٹ ورکنگ گروپ کے قیام پر اتفاق کرلیا۔

ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے دورہ پاکستان کے دوران وزارت داخلہ کا دورہ کیا، جہاں وزیر داخلہ محسن نقوی نے ان کا استقبال کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان ترکیہ بحری اسپیشل فورسز کی پہلی دوطرفہ مشق کامیابی سے مکمل

ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ون ٹو ون اور وفود کی سطح پر ملاقات ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پاک ترکیہ تعلقات، انسداد دہشتگردی، انسداد منشیات، انسانی اسمگلنگ، بارڈر سیکیورٹی، سائبر کرائم، کوسٹ گارڈ اور پولیس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے مابین تعاون کو مزید فعال کرنے کے لیے جوائنٹ ورکنگ گروپ کے قیام پر اتفاق کرلیا گیا۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ ورکنگ گروپ ہر سال 4 مرتبہ ملاقات کرے گا۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک نے انسداد دہشتگردی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

ترک وزیر داخلہ نے کہاکہ پاکستان کی سیکیورٹی ترکیہ کی سیکیورٹی سے الگ نہیں ہے۔

ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے پاکستان کے انسداد دہشتگردی اور انسداد منشیات کے شعبوں میں فعال کردار کو سراہا‎۔ ‎ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ترک ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے، اس کے سدباب کے لیے ملکر کام کرنا ہو گا۔

اس موقع پر پاکستان کی جانب سے انٹر پول کے انتخابات میں ترکیہ کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا گیا۔ جبکہ انسداد منشیات کے شعبے میں تعاون کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

محسن نقوی نے کہاکہ ‎پاکستان کی اینٹی نارکوٹکس فورس محدود وسائل کے باوجود قابل ستائش کام کررہی ہے، گزشتہ 5 سال میں پاکستان سے ترکیہ منشیات اسمگلنگ کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین پولیس ٹریننگ کے شعبے میں بھی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ جبکہ ‎دونوں مملک کا مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔

مزید پڑھیں: آزمائش کی گھڑی میں پاکستان ترکیہ کے ساتھ ہے‘ شہبازشریف کا طیب اردوان کو فون

ترک وزیر داخلہ نے مزید کہاکہ ‎ترکیہ پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ اور پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جوائنٹ ورکنگ گروپ کے قیام سے دونوں ممالک کے مابین تعاون کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے شاندار مہمان نوازی پر پاکستانی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ