پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 کی کامیاب تکمیل

جمعرات 6 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

4 روزہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 اپنی تمام تر کامیابیوں کے ساتھ کراچی میں اختتام پذیر ہوئی۔

3 سے 6 نومبر تک جاری رہنے والا یہ دوسرا ایڈیشن پاکستان کے بحری شعبے میں ایک سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے، جو اسٹریٹجک مکالمے، علمی مباحثے اور تجارتی تعاون کے لیے ایک فعال پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

گرین شپ ریپئیر اینڈ ری سائیکلنگ یارڈ کا قیام

اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی، وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے اعلان کیا کہ پاکستان کا پہلا گرین شپ ریپئیر اینڈ ری سائیکلنگ یارڈ پورٹ قاسم پر تعمیر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:میری ٹائم سیکٹر کا اصلاحاتی منصوبہ، پاکستان میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری

انہوں نے اپنے خطاب میں پاکستان کی میری ٹائم سنچری (2047–2147) کا طویل مدتی وژن پیش کیا، جس کے 5 بنیادی ستون بیان کیے گئے:

3 نئے ڈیپ سی پورٹس کی تعمیر، قومی شپنگ فلیٹ کی توسیع، آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے لیس میری ٹائم انڈسٹریل کمپلیکسز کا قیام، سو فیصد گرین ڈیجیٹل پورٹس کی تشکیل، اور علاقائی میری ٹائم تعاون میں قیادت۔

 کمانڈر کراچی کی تقریب سے خطاب

کمانڈر کراچی، وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے شریک وفود، ماہرینِ بحری امور، محققین اور نمائش میں شریک اداروں کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ فورم پاکستان کی بحری صنعت کے لیے ایک مثالی موقع فراہم کرتا ہے جہاں ادارے اور ماہرین باہمی تعاون سے ترقی اور خوشحالی کے نئے راستے کھول سکتے ہیں۔

وائس ایڈمرل نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز (NIMA) کو ’پائیدار ترقی کے لیے بلیو اکانومی کی صلاحیتوں سے استفادہ‘ کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

 83 معاہدے، 76 ارب روپے کی سرمایہ کاری

ایکسپو کے دوران ملکی و غیر ملکی اداروں کے مابین 83 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے، جن کی مجموعی مالیت 76 ارب روپے ہے۔

یہ معاہدے ٹیکنالوجی کے تبادلے، استعداد کار میں اضافے، اور بلیو اکانومی میں سرمایہ کاری کے لیے بین الاقوامی دلچسپی کا ثبوت ہیں۔

 بین الاقوامی سطح پر بھرپور پذیرائی

رپورٹ کے مطابق اس سال ایکسپو میں 178 نمائش کنندگان شریک ہوئے، جن میں 28 غیر ملکی کمپنیاں اور 150 مقامی ادارے شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:بلیو اکانومی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا آغاز، 44 ممالک شریک

علاوہ ازیں 133 بین الاقوامی وفود نے شرکت کی جو 44 ممالک — بشمول یورپ، ایشیا، افریقہ، شمالی و جنوبی امریکہ، مشرقِ وسطیٰ اور مشرقِ بعید — کی نمائندگی کر رہے تھے۔

 پاکستان کا خطے میں کلیدی کردار

پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 کا کامیاب انعقاد نہ صرف پاکستان کی بحری صلاحیتوں اور جغرافیائی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے بلکہ یہ اس بات کا بھی مظہر ہے کہ پاکستان خطے میں بلیو اکانومی کے فروغ میں قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟