امریکا نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرنے سے قبل آگاہ کیا تھا: روس کا دعویٰ

جمعرات 6 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرنے سے قبل روس کو آگاہ کیا تھا۔

روس کے صدارتی دفتر کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہاکہ امریکا نے بدھ کے روز بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرنے سے قبل روس کو اطلاع دی تھی۔

مزید پڑھیں: امریکا: بین البراعظمی ’منٹ مین تھری‘ میزائل کا کامیاب تجربہ

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ ایسا میزائل ہے جس کی شناخت بین الاقوامی قوانین کے تحت ٹیس سے قبل کرنی ضروری ہے۔

انہوں نے روس کی عسکری صلاحیتوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ اگرچہ ماسکو ہتھیاروں کی دوڑ میں حصہ نہیں لے رہا، لیکن برسوں سے اپنے اسٹریٹجک ہتھیاروں کو اپنے طویل مدتی منصوبے کے مطابق تیار کررہا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ روس کے پاس اس وقت دنیا کا سب سے جدید ’نیوکلیئر ٹرائیڈ‘ موجود ہے۔

واضح رہے کہ امریکی فضائیہ نے بدھ کو اعلان کیا تھا کہ اس نے تباہ کن بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔

’یہ میزائل ایک نیوکلیئر وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے جس کی تخمینی ایٹمی طاقت 300 کلو ٹن سے زائد ہے، یعنی 1945 میں ہیروشیما پر گرائے گئے بم سے 20 گنا زیادہ طاقتور۔‘

گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزارت دفاع کو ہدایت دی تھی کہ نیوکلیئر تجربات کی تیاری شروع کی جائے۔

صدر ٹرمپ نے اس موقع پر یہ بھی دعویٰ کیاکہ امریکا واحد ملک ہے جو تجربات نہیں کرتا، جبکہ روس اور چین خفیہ طور پر نیوکلیئر دھماکے کررہے ہیں، تاہم روس اور چین نے یہ الزامات مسترد کردیے تھے۔

بدھ کو کابینہ کے اجلاس میں روسی وزیر دفاع نے صدر ولادیمیر پیوٹن کو بتایا کہ ماسکو کو واشنگٹن کے اقدامات کا جواب دینا چاہیے اور فوری طور پر مکمل نیوکلیئر تجربات کی تیاری شروع کرنی چاہیے۔

مزید پڑھیں: عسکری، سیاسی طاقت کی دوڑ، چین اور امریکا میں سے کون آگے؟

تاہم صدر پیوٹن نے واضح کیاکہ روس معاہدے کے تحت پابندیوں کا احترام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر امریکا یا دیگر ممالک متعلقہ معاہدے کے تحت ایسے تجربات کرتے ہیں تو روس کو بھی مناسب جوابی اقدامات کرنے ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو، فیصل کریم کنڈی

بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ اقتصادی تعان پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات کی عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پی ٹی وی میں بطور مینٹور شمولیت کی پیشکش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ آج رات 12 بجے کے بعد ممنوع

ویڈیو

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

مردان کے ریڈ بلڈ بیڑوچ مالٹے کی خاص بات کیا ہے؟

وی ایکسکلوسیو: نہ کوئی ونڈر بوائے آرہا ہے نہ ٹیکنوکریٹس اس ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں: مصدق ملک

کالم / تجزیہ

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘

ٹرمپ کی اخلاقی جڑیں

کریٹیکل منرلز، دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی کونسی، ریکوڈک فیصلہ کن