مریم نواز اسکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم کو ملک کا پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ سرکاری ادارہ بنانے کا فیصلہ

جمعہ 7 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے مریم نواز اسکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم کو پاکستان کا پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ سرکاری ادارہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی برائے اسپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق کی سربراہی میں منعقدہ ریسورس سینٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کتے پہلے اجلاس میں آٹسٹک بچوں کی تعلیم، تھراپی اور بحالی سے متعلق تاریخی فیصلے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا اینفورسمنٹ اینڈ ریگولیشنز اتھارٹی کو مزید خودمختاری دینے کا فیصلہ

اجلاس میں طے کیا گیا کہ مریم نواز اسکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم کو پاکستان کا پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ سرکاری ادارہ بنایا جائے گا، جہاں عالمی معیار کی تعلیم اور تھراپی بالکل مفت فراہم کی جائے گی۔

اسکول میں طلبہ کو مفت کتابیں، یونیفارم، اسکول میل، اور پک اینڈ ڈراپ کی سہولت دی جائے گی۔

جب کہ اوپن جم، سینڈ تھراپی، سینسوری گارڈن اور واکنگ ٹریک جیسی سہولتیں بھی بچوں کے لیے مفت دستیاب ہوں گی۔

مزید برآں، بورڈ نے ادارے میں ٹیچر ٹریننگ اور ریسرچ کے لیے ایک جدید ریسورس سینٹر قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: گوگل نے پنجاب حکومت کو بڑی پیشکش کردی

تاکہ آٹسٹک بچوں کی تربیت اور سیکھنے کے عمل کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا جا سکے۔

اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ مریم نواز اسکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم میں داخلوں اور اسٹاف بھرتی کے عمل کا آغاز فوری طور پر کیا جائے۔

بورڈ نے ایوننگ شفٹ میں سیلف فائنانسنگ کے تحت تھراپی سروسز کی فراہمی کی بھی منظوری دی، تاکہ زیادہ سے زیادہ آٹسٹک بچے اور ان کے والدین ان سہولتوں سے مستفید ہو سکیں۔

مزید پڑھیں: اینٹی اسموگ آپریشن کے باوجود لاہور آلودہ ترین شہر، ’یہ پنجاب حکومت کر کیا رہی ہے؟‘

اجلاس میں سیکریٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ، سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ، سیکریٹری ایجوکیشن، سیکریٹری فنانس اور سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن نے شرکت کی اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

بورڈ کے اراکین نے آٹسٹک بچوں کے لیے پہلے سرکاری ادارے کے قیام پر وزیراعلیٰ سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام خصوصی بچوں کے لیے ایک نئی امید کی کرن ثابت ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ