اینٹی اسموگ آپریشن کے باوجود لاہور آلودہ ترین شہر، ’یہ پنجاب حکومت کر کیا رہی ہے؟‘

پیر 20 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب بھر، خصوصاً لاہور میں سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی اسموگ ایک سنگین ماحولیاتی مسئلہ بن چکی ہے۔ فضائی آلودگی کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت کی جانب سے اسموگ پر قابو پانے کے لیے ایک جامع اور بھرپور گرینڈ آپریشن جاری ہے، جس میں جدید ٹیکنالوجی اور نگرانی کے نظام کو شامل کیا گیا ہے۔

پہلی بار صوبائی تاریخ میں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کی پیش گوئی کے نظام کے تحت کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں، جبکہ موسمیاتی ڈیٹا سینٹر کے ذریعے اسموگ کے ’ہاٹ اسپاٹس‘ کی بروقت نشاندہی کر کے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صوبائی حکومت کے اینٹی اسموگ گرینڈ آپریشن کے باوجود لاہور دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار

آپریشن کے دوران اسموگ کنٹرول کرنے والی مشینری، ایئر کوالٹی مانیٹرز اور اسموگ گنز کا استعمال کیا جا رہا ہے، جبکہ فضائی نگرانی کے لیے ڈرونز بھی استعمال میں لائے جا رہے ہیں۔

ماحولیاتی بہتری کے لیے حکومت نے متعدد سخت اقدامات بھی اٹھائے ہیں، جن میں تعمیراتی سرگرمیوں پر پابندی، لکڑی اور کوئلے سے چلنے والے ہوٹلوں کی بندش، اور بھاری گاڑیوں خصوصاً ٹرکوں اور مال بردار ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت پر پابندیاں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: آلودگی میں کمی کے لیے اسموگ ٹاور کا تجربہ ناکام، مطلوبہ نتائج نہ مل سکے

تاہم، ان تمام اقدامات کے باوجود لاہور ایک مرتبہ پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔ حالیہ دنوں میں لاہور کو عالمی سطح پر فضائی آلودگی کے حوالے سے دوسرے نمبر پر قرار دیا گیا ہے، جو کہ شہریوں کی صحت اور ماحولیاتی نظام کے لیے تشویشناک امر ہے۔

صارفین بھی اس پر مختلف تبصرے کرتے نظر آتے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ صوبائی حکومت کے اینٹی اسموگ گرینڈ آپریشن کے باوجود لاہور دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔

 ثمینہ پاشا نے کہا کہ پنجاب حکومت خود کو خود ہی خراج تحسین پیش کر رہی تھی کہ ہم نے آلودگی کا مسئلہ حل کر لیا۔

شیراز احمد شیرازی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے اسموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کے تمام دعوے غلط ثابت ہو گئے، پاکستان کے آلودہ ترین 10 شہریوں میں پنجاب کے 7 شہر شامل، فیصل آباد پہلے، لاہور دوسرے نمبر پر آگیا۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت فضائی آلودگی پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے۔ دعوے تو بہت کیے گئے، مگر عملی اقدامات کہیں دکھائی نہیں دیے۔ لاہور شہر اس وقت دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے، جو حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

شفیق نامی صارف نے طنزاً لکھا کہ پنجاب اتنا ستھرا ہوگیا ہے کے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی دوسرے نمبر پے ہے۔

اختر رانا نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی اسموگ ختم کرنےکے لیے منگوائی گئی قیمتی مشینری کےکام کرنے سےہہلے لاہور کا ائیرکوالٹی انڈیکس 92 پر تھا، مگر جب سے یہ مشینری لگائی ہےلاہورکی آلودگی کا انڈیکس بڑھ کر207 پرپہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک اورمنصوبہ ناکام ہو گیا ہے لاہورکی آلودگی تو کم نہیں ہوئی مگرکروڑوں کاکمیشن ضروربن گیا ہوگا۔

مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ اسموگ کی خوشنمائی سیزن سے پہلے ہی غبارہ پھٹ گیا۔ سوال یہ ہے آیا جو سرمایہ کاری کی گئی وہ مفید ہے کہ نہیں؟ یا ٹیکس پئیر کا پیسہ ضائع ہو گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم سفارتی دورہ پر آج روانہ ہوں گے

آبنائے ہرمز پر امریکی شکنجہ: ایران کی سمندری تجارت بند، خطے میں کشیدگی اور عالمی معیشت متاثر

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

اسلام آباد میں کیا دیکھوں اور فارغ وقت کہاں گزاروں؟ امریکی صحافی نے پاکستانیوں سے تجاویز مانگ لیں

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا