وہ مجھے گلے لگانے کی کوشش کرتے، بنگلادیشی کرکٹر جہاں آرا عالم کے سابق سلیکٹر پر سنگین الزامات

جمعہ 7 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلادیش ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر جہاں آرا عالم نے سابق سلیکٹر منظور الاسلام پر جنسی ہراسانی کے سنگین الزامات عائد کر دیے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ 2022 کے ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کے دوران انہیں بار بار غیر مناسب حرکات اور نازیبا پیشکشوں کا سامنا کرنا پڑا، لیکن ان کی شکایات کو بورڈ حکام نے مسلسل نظر انداز کیا۔

جہاں آرا، جو اس وقت ذہنی صحت کے مسائل کے باعث ٹیم سے دور ہیں، نے ایک یوٹیوب انٹرویو میں تفصیل سے بتایا کہ کس طرح ٹیم مینجمنٹ کے ایک رکن نے انہیں غیر اخلاقی پیشکش کی، اور انکار کرنے پر انہیں ٹیم سے باہر کرنے کی دھمکیاں دی گئیں۔

’بار بار نازیبا پیشکشیں کی گئیں‘

جہاں آرا کا کہنا تھا کہ یہ سب ایک بار نہیں، کئی بار ہوا۔ جب آپ کسی ٹیم کے ساتھ ہوتے ہیں تو بہت سی باتیں کہہ نہیں پاتے۔ اگر روزگار اسی سے جڑا ہو تو احتجاج بھی مشکل ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے بھارت: جنسی ہراسانی کے خلاف نمایاں خواتین ریسلرز کا دھرنا دو ہفتے بعد بھی جاری

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بورڈ کے متعدد اعلیٰ عہدیداروں سے رابطہ کیا، مگر کسی نے سنجیدگی سے نوٹس نہیں لیا۔ حتیٰ کہ ویمنز کمیٹی کی سربراہ نادیل چوہدری اور بی سی بی کے چیف ایگزیکٹو نظام الدین چوہدری کو بھی آگاہ کیا، لیکن کوئی عملی اقدام نہیں ہوا۔

’غیر اخلاقی رویہ برداشت نہ کرنے پر انتقامی کارروائی‘

جہاں آرا نے الزام لگایا کہ 2021 میں ٹیم مینجمنٹ کے ایک رکن نے ایک کوآرڈینیٹر کے ذریعے انہیں ’ذاتی تعلقات‘ کی پیشکش کی۔

’میں نے نرمی سے بات بدل دی، مگر جب میں نے انکار کیا تو اگلے ہی دن منجو بھائی (منظور الاسلام) نے میرے خلاف رویہ بدل لیا اور مجھے نیچا دکھانے لگے۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ 2022 کے ورلڈ کپ کے دوران منظور الاسلام نے انہیں جسمانی طور پر قریب آنے کی کوشش کی اور یہاں تک کہ ان کے ماہواری کے بارے میں انتہائی غیر مناسب سوالات کیے۔

’وہ میرے کندھے پر ہاتھ رکھتے، قریب آ کر بات کرتے اور کبھی کبھی گلے لگانے کی کوشش کرتے۔ ہم سب لڑکیاں ان سے بچنے کی کوشش کرتی تھیں۔ ایک بار انہوں نے مجھ سے پوچھا، ’تمہیں پیریڈز کو کتنے دن ہوئے؟‘… یہ سن کر میں حیران رہ گئی۔ میں نے بس اتنا کہا، ’سوری بھائی، میں سمجھی نہیں۔‘

الزامات کی تردید

الزامات سامنے آنے کے بعد منظور الاسلام نے ان تمام باتوں کو بے بنیاد قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیے تعلیمی اداروں میں جنسی ہراسانی کے بڑھتے واقعات کی وجہ کیا ہے؟

’میں ان الزامات کو یکسر مسترد کرتا ہوں۔ باقی کھلاڑیوں سے پوچھ لیں کہ میں کیسا تھا۔ ‘ اسی طرح ایک اور متعلقہ اہلکار بابو نے کہا کہ جہاں آرا نے یہ کہانی گھڑی ہے۔

بورڈ کا ردعمل

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ الزامات انتہائی سنگین ہیں۔
بی سی بی کے نائب چیئرمین سخاوت حسین کے مطابق یہ الزامات بہت سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔ ہم جلد ہی بیٹھ کر فیصلہ کریں گے کہ آئندہ کا لائحہ عمل کیا ہو۔ اگر ضرورت پڑی تو باضابطہ انکوائری کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ