اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے اپنے وفد کے ہمراہ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
وزیراعظم نے ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک امن، باہمی احترام اور سفارتکاری کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ایران نے پاک سعودی دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش ظاہر کردی
انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور صدر مسعود پزیشکیان کے لیے خیرسگالی کے پیغامات بھی دیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ایران دہشتگردی کے خلاف، علاقائی امن، ترقی اور مسلم امہ کے اتحاد کے لیے یکساں عزم رکھتے ہیں۔ انہوں نے تجارت اور معاشی تعاون بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: بھارتی جعلی سائنسدان کا ایران کو ایٹمی منصوبہ فروخت کرنے کی کوشش کا انکشاف
اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ نے ایران اسرائیل تنازعے میں پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایرانی عوام پاکستان کی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور سید طارق فاطمی بھی موجود تھے۔














