انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جمعہ کی نماز کے دوران ایک اسکول کمپلیکس کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے تصدیق کی ہے کہ اسپتال منتقل کیے گئے افراد کی تعداد 50 سے زائد ہے۔
At least 54 people were injured in an explosion during Friday prayers at a mosque in North Jakarta, Indonesia.
Police are investigating the cause of the blast.
Follow: https://t.co/mLGcUTSA3Q pic.twitter.com/bKYqRl3QNr
— Press TV 🔻 (@PressTV) November 7, 2025
شہر کے پولیس سربراہ نے ایک ٹیلی ویژن پریس کانفرنس میں بتایا کہ شمالی جکارتہ کے علاقے کلاپا گڈنگ میں واقع مسجد میں ہونے والے دھماکے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

ان کے مطابق اب تک 54 افراد کو مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے، جنہیں معمولی سے لے کر شدید نوعیت کے زخم آئے ہیں، جبکہ کئی افراد کے جسم جھلس گئے ہیں۔
انڈونیشی نیوز چینلز نے واقعے کی فوٹیج نشر کی جس میں اسکول کے ارد گرد پولیس کی حفاظتی پٹی اور ایمبولینسوں کو کھڑا دکھایا گیا۔

موصولہ تصاویر کے مطابق مسجد کو کوئی وسیع پیمانے پر نقصان نہیں پہنچا۔













