غزہ کا ’ننھا ظہران ممدانی‘، سوشل میڈیا پر چھا گیا، ویڈیو وائرل  

ہفتہ 8 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غزہ کے ایک ننھے فلسطینی بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں وہ نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی کی نقل کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کر رہا ہے۔

ویڈیو میں بچہ سفید قمیض اور سیاہ پتلون پہنے ایک خیمے سے باہر آتا ہے، اس کے چہرے پر داڑھی بھی بنائی گئی ہے۔ وہ ہاتھ ہلا کر لوگوں کو مبارکباد دیتا ہے، بالکل ویسے ہی جیسے نیویارک کے میئر ظہران ممدانی اپنی جیت کے بعد لوگوں سے ملے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ظہران ممدانی نے 5 رکنی عبوری ٹیم کا اعلان کردیا، کون کون شامل ہے؟

لوگوں نے پیار سے اسے ’غزہ کا ننھا ظہران ممدانی‘ کہا اور ایک شخص نے اسے اپنے کندھوں پر اٹھا کر جشن منایا۔

ویڈیو کے ساتھ لکھا گیا ’ملیے غزہ کے ننھے ظہران ممدانی سے، تیم کہتا ہے وہ بھی آپ جیسا بننا چاہتا ہے، سب لوگ میئر ممدانی کی جیت کا جشن منا رہے ہیں۔ ‘

سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر محبت بھرے تبصرے کیے۔ ایک صارف نے لکھا، ’امید ہے ظہران یہ ویڈیو ضرور دیکھیں گے، یہ بچہ بہت پیارا ہے۔‘

ایک اور نے کہا، ’یہ منظر دیکھ کر دل خوش ہوگیا، خدا ان سب کو سلامت رکھے۔‘

یہ بھی پڑھیں:ظہران ممدانی کی کامیابی کے پیچھے بھی عورت کا ہاتھ، وہ کون ہے؟

یہ ویڈیو ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ظہران ممدانی نے نیویارک کے پہلے جنوبی ایشیائی میئر بن کر تاریخ رقم کی ہے۔ ان کی جیت کو نہ صرف سیاسی کامیابی بلکہ مہاجر برادریوں اور فلسطینی حقوق کے حامیوں کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ممدانی نے اپنی انتخابی مہم کے دوران فلسطینی عوام کی حمایت کو اپنی سیاسی شناخت کا مرکزی حصہ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ فلسطین کی جدوجہد میری پہچان کا حصہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ