ٹورنٹو میں امریکی قونصل خانے پر فائرنگ، دہشتگردی کا شبہ، تحقیقات جاری

منگل 10 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں امریکی قونصل خانے کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جسے حکام دہشتگردی کے زاویے سے دیکھ رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حملہ ٹورنٹو کے ڈاؤن ٹاؤن علاقے میں صبح کے وقت ہوا۔

پولیس کی تحقیقات اور شواہد

پولیس کو اطلاع ملنے پر فوراً اہلکار موقع پر پہنچے، جہاں عمارت کے باہر گولیوں کے خول اور فائرنگ کے واضح شواہد ملے۔

ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ 2 نامعلوم افراد ایک سفید گاڑی میں آئے، گاڑی سے نکل کر قونصل خانے کی عمارت پر فائرنگ کی اور پھر فرار ہو گئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں قونصل خانے کے دروازے اور شیشے کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

تحقیقات اور عوامی اپیل

کینیڈین پولیس اور رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس اس واقعے کو قومی سلامتی کے نقطہ نظر سے دیکھتے ہوئے مشترکہ تحقیقات کر رہی ہیں۔

تفتیشی حکام نے مشتبہ گاڑی کی تصویر جاری کی ہے اور عوام سے معلومات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

سیکیورٹی میں اضافہ

واقعے کے بعد ٹورنٹو اور اوٹاوا میں امریکی اور اسرائیلی سفارتی عمارتوں کے اطراف سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ کسی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘