صدر اور آرمی کمانڈر کو تاحیات استثنیٰ غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے، لطیف کھوسہ کی 27ویں ترمیم پر تنقید

پیر 10 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رہنما تحریک انصاف اور سینیئر قانون دان لطیف کھوسہ نے صدرِ مملکت کو تاحیات استثنیٰ دینے کے فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئےاسے آئین، قانون اور اسلامی اصولوں کے منافی قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف کو آئین سے کھلواڑ کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی اور اب اگر صدر کو تاحیات استثنیٰ دیا جا رہا ہے تو یہ عدالتی عمل اور آئینی توازن کے خلاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم کے لیے سینیٹ میں نمبرز پورے کر لیے، رانا ثنااللہ

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ صدر کو آئین کے مطابق صرف اپنے عہدے کے دوران استثنیٰ حاصل ہوتا ہے، لیکن تاحیات استثنیٰ دینے کی کوئی نظیر ماضی میں نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ آرمی کے کمانڈر کو بھی تاحیات استثنیٰ دینے کی تجویز دی جا رہی ہے، جو کہ پہلے کبھی نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم کے اہم نکات کونسے ہیں؟

’آرٹیکل 248 ہے۔۔ میں خود گورنر رہا ہوں۔۔۔ صدر اور گورنر دونوں کو اس آرٹیکل کے تحت اس وقت تک استثنیٰ حاصل رہتا ہے جب تک وہ اس عہدے پر فائز رہتا ہے۔

’۔۔۔کسی بھی فوجداری جرم میں اس سے جوابدہی نہیں کی جاسکتی، لیکن یہ کبھی نہیں ہوا کہ تاحیات ہی ہو جائے۔‘

لطیف کھوسہ نے اس فیصلے کو اسلامی تعلیمات کے بھی خلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ نہ نبی کریمﷺ  نے خود کو کوئی استثنیٰ دیا اور نہ ہی کسی صحابی نے۔

مزید پڑھیں:27 ویں آئینی ترمیم کی جُزوی حمایت سے لیکر یکسر مخالفت تک کون سی سیاسی جماعت کیا سوچ رہی ہے؟

’لہٰذا اس طرح کے اقدامات اسلامی و جمہوری روح کے بھی منافی ہیں۔‘

انہوں نے آئین کے آرٹیکل 126 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی تعلیمات کے منافی کسی قانون کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔

’کہاں گیا اسلامی تشخص اس آئین کا، یہ تو آئین کے دیباچے سے شروع ہوکر آخر تک جاتا ہے کہ اسلام سے کے متصادم اور ماورا کوئی قانون نہیں بنایا جائے گا۔‘

مزید پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم پاس ہوچکی، 28ویں ترمیم کی بات کریں، سینیٹر فیصل واوڈا کا دعویٰ

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے تحت ان کو بھی استثنیٰ دیدیا جنہوں نے آئین سے کھلواڑ کیا اور ان کو بھی جنہوں نے 17 نشستوں والے کو وزیراعظم بنادیا۔

’۔۔۔ان کو بھی استثنیٰ دیدیا جنہوں نے فسطائیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پارلمینٹ سے اراکین اسمبلی اٹھالیے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ