شکر گڑھ کرتارپور میں بابا گورو نانک کے جنم دن کی 3 روزہ تقریبات کرتارپور راہداری کھلنے اور ملکی سلامتی کی دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئیں۔ اور یاتریوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
مزید پڑھیں: بابا گورونانک کا 556ویں جنم دن، ننکانہ صاحب کے تعلیمی اداروں میں 3 روزہ تعطیل
براستہ واہگہ بارڈر آئے بھارتی سکھ یاتری پاکستان سے ملنے والے پیار سے نہال، جبکہ بذریعہ راہداری کرتارپور یاترا کے خواہشمند ہزاروں بھارتی یاتری مودی سرکار کی ہٹ دھرمی کے باعث دربار کے درشن دیدار سے محروم رہے۔ 2 ہزار بھارتی یاتری حسین یادیں لیے گوردوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد روانہ ہو گئے۔
گوردوارہ کرتارپور صاحب میں بابا گورو نانک کی جنم دن کی تقریبات کی اختتامی دعا میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے 5 ہزار یاتری شریک ہوئے مگر بھارت نے آج بھی کرتارپور راہداری نہ کھولی۔
یاتریوں نے اس موقع پر بھارتی سرکار سے کرتارپور راہداری کھولنے کا مطالبہ کیا جبکہ بہترین انتظامات پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر سکھ یاتریوں نے کہاکہ ہم نے پوری دنیا گھومی مگر پاکستان جیسا پیار کہیں نہیں ملا۔
دربار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 2 ہزار بھارتی یاتری آج دوپہر گوردوارہ روہڑی ایمن آباد روانہ ہوں گے، جہاں سے شام کو گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور جائیں گے۔
مزید پڑھیں: ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا
اس کے بعد 2 روز لاہور کی سیر اور شاپنگ کے بعد بھارتی یاتری 13 نومبر کو براستہ واہگہ واپس بھارت لوٹ جائیں گے۔














